اس نئی ترکیب کے ساتھ 'سوپ' تیار کریں

اپ ڈیٹ 17 جنوری 2020
فوٹو: شٹراسٹاک
فوٹو: شٹراسٹاک

سردیوں کا آغاز ہوتے ہی سڑکوں پر موجود سوپ کے ٹھیلوں پر رش لگ جاتا ہے، اس کے علاوہ گھروں میں بھی لوگ شوق سے سوپ پیتے ہیں۔

لیکن ہر کوئی سوپ بنا نہیں پاتا، کسی کو یہ مشکل لگتا ہے جبکہ کسی کو اسے بنانا آتا ہی نہیں۔

سخت سردی میں سوپ پینا بھی سب ہی کو کافی پسند ہے۔

تو موسم سرما میں یہاں دی گئی نہایت آسان ترکیب کے ساتھ اپنے گھر میں سب کو یہ چکن کارن سوپ بنا کر پلائیں۔

یقیناً ہر کوئی آپ کا بنایا ہوا سوپ پی کر دیگر مقامات کا سوپ بھول جائے گا۔

اجزاء:

مکھن - ایک کھانے کا چمچ

کارن- ابلے ہوئے دو پیالے

لہسن پیسٹ - ایک چائے کا چمچ

چکن - 250 گرام بون لیس کٹی ہوئی

چکن اسٹاک - 4 کپ

پانی - 2 سے 3 کپ

نمک - حسب ذائقہ

کالی مرچ - ½ چائے کا چمچ

سویا ساس - ایک کھانے کا چمچ

سرکا - 2 کھانے کے چمچ

کارن فلور - 4 کھانے کے چمچ

انڈے کی سفیدی - 3 عدد

ترکیب:

فرائی پین میں مکھن ڈالیں بعد میں لہسن پیسٹ ڈان کر دو منٹ کے لیے پکائیں، اب اس میں چکن شامل کریں اور تب تک پکائیں جب تک اس کا رنگ تبدیل نہ ہوجائے۔

چکن اسٹاک اور پانی شامل کرکے اسے اچھی طرح ابال لیں۔

نمک اور کالی مرچ ڈال کر مکس کریں۔

پھر اس میں سویا ساس اور سرکا ملا کر 8 سے 10 منٹ تک پکائیں۔

آخر میں کارن فلور میں تھوڑا سا پانی ملائیں اور سوپ میں شامل کریں لیکن ساتھ ساتھ اسے مکس بھی کرتے رہیں۔

آخر میں ابلے ہوئے کارن اور انڈے کی سفیدی مسلسل چمچ چلانے کے ساتھ شامل کریں۔

اور اب گرما گرم سوپ گھر والوں کو پیش کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں