• KHI: Fajr 5:11am Sunrise 6:27am
  • LHR: Fajr 4:40am Sunrise 6:00am
  • ISB: Fajr 4:44am Sunrise 6:07am
  • KHI: Fajr 5:11am Sunrise 6:27am
  • LHR: Fajr 4:40am Sunrise 6:00am
  • ISB: Fajr 4:44am Sunrise 6:07am

12 دن بعد ہی پامیلا اینڈرسن کی پانچویں شادی کا بھی طلاق پر اختتام

شائع February 2, 2020
اداکارہ کا سب سے بڑا بچہ 24 سال کا ہے —اسکرین شاٹ یوٹیوب الے میگزین
اداکارہ کا سب سے بڑا بچہ 24 سال کا ہے —اسکرین شاٹ یوٹیوب الے میگزین

ہولی وڈ اداکارہ و ماضی کی بولڈ ماڈل 52 سالہ پامیلا ایڈرسن نے گزشتہ ماہ 20 جنوری کو اپنے دیرینہ چاہنے والے فلم پروڈیوسر 74 سالہ جان پیٹرس سے اچانک پانچویں شادی کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

پامیلا اینڈرسن نے اگرچہ فلمی کیریئر کا آغاز 1991 کی فلم ’دی ٹیکنگ آف بیورلی ہلز‘ سے کیا تھا تاہم انہوں نے ماڈلنگ کا آغاز 1980 سے قبل ہی شروع کردیا تھا۔

کیریئر کے آغاز میں ہی پامیلا اینڈرسن کو بولڈ انداز اور خوبصورتی کی وجہ سے کافی شہرت ملی تھی اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ اس وقت کے معروف فیشن اور فحش میگزین کے سرورق کی زینت بننے لگی تھیں۔

فلمی کیریئر کے آغاز سے قبل ہی پامیلا اینڈرسن نے بولڈ اور خوبصورت انداز کی وجہ سے کئی فلم سازوں کی توجہ حاصل کی تھی اور انہوں نے جن افراد سے آغاز میں ہی تعلقات استوار کیے تھے ان میں جان پیٹرس بھی شامل تھے۔

جان پیٹرس اس وقت بھی فلموں کو پروڈیوس کرتے تھے اور انڈسٹری میں ان کا اچھا نام تھا تاہم اس باوجود پامیلا اینڈرسن کے تعلقات ان کے ساتھ رشتے میں تبدیل نہیں ہوسکے۔

پامیلا اینڈرسن کو اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے شہرت حاصل ہے—فوٹو: زمبیو
پامیلا اینڈرسن کو اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے شہرت حاصل ہے—فوٹو: زمبیو

اگرچہ جان پیٹرس اور پامیلا اینڈرسن 35 سال سے ایک، دوسرے کو جانتے ہیں اور اس دوران ایک دوسرے سے ملتے بھی رہے تاہم ان کی شادی نہ ہوپائی تھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ 35 سال میں دونوں نے چار چار شادیاں کیں مگر دونوں کی تمام شادیاں طلاق پر ہی ختم ہوئیں۔

پامیلا اینڈرسن نے بھی پرانے دوست جان پیرٹس سے پانچویں شادی کرنے سے قبل 4 شادیاں کیں جو طلاق پر ختم ہوئی تھیں۔

پامیلا اینڈرسن نے پہلی شادی فلمی کیریئر کے آغاز کے بعد 1996 میں کی اور انہیں پہلے شوہر سے 2 بچے بھی ہیں جن کی عمریں 24 سے 23 سال ہیں۔

ان کی پہلی شادی محض ڈھائی سال ہی چل سکی اور بعد ازاں انہوں نے 2001 میں دوسری شادی کی جو پہلی شادی سے بھی کم عرصہ چلی اور ان کی دوسری شادی بھی 2003 میں طلاق پر ختم ہوئی۔

پامیلا اینڈرسن نے 20 جنوری 2020 کو پانچویں بار شادی کی تھی—فوٹو: دی سن
پامیلا اینڈرسن نے 20 جنوری 2020 کو پانچویں بار شادی کی تھی—فوٹو: دی سن

پامیلا اینڈرسن نے تیسری بار 2006 میں شادی کرنے کی کوشش کی مگر وہ ایک سال تک منگیتر کے طور پر ساتھ رہنے کے بعد ان سے الگ ہوگئیں۔

دوسری طلاق کے بعد پامیلا اینڈرسن نے پہلے شوہر سے تعلقات استوار کرنے کی کوشش بھی کی اور ان کے ساتھ کچھ وقت تک تعلقات میں رہیں مگر بات نہ بن پانے پر انہوں نے تیسری شادی 2007 میں کی۔

پامیلا اینڈرسن کی تیسری شادی بھی 2008 میں طلاق پر ختم ہوئی جس کے بعد انہوں نے کچھ وقت تنہائی میں گزارنے کے بعد 2013 میں اپنے تیسرے شوہر سے دوبارہ شادی کی جو 2015 تک چلی۔

چار شادیوں کی ناکامی کے بعد پامیلا اینڈرسن نے کچھ وقت تنہا گزارنے کے بعد اپنے 35 سالہ پرانے دوست فلم ساز جان پیٹرس سے تعلقات استوار کیے اور وہ ان سے ملاقات کرتے ہوئے دکھائی دیں۔

دونوں نے نیا سال شروع ہوتے ہی 20 جنوری 2020 کو اچانک شادی کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پامیلا اینڈرسن کی طرح جان پیٹرس کی بھی یہ پانچویں شادی تھی، ان کی بھی پہلی چاروں شادیاں طلاق پر ختم ہوئیں۔

پانچ شادیوں کے علاوہ اداکارہ کے دیگر افراد سے تعلقات بھی رہے—فوٹو: اے پی
پانچ شادیوں کے علاوہ اداکارہ کے دیگر افراد سے تعلقات بھی رہے—فوٹو: اے پی

تاہم دونوں کی پانچویں شادی بھی ناکام ہوگئی اور وہ محض 12 دن بعد طلاق پر ختم ہوئی۔

شوبز نشریاتی ادارے ’ہولی وڈ رپورٹر‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پامیلا اینڈرسن اور جان پیٹرس نے شادی کے 12 دن بعد ہی ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرلی اور دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی۔

رپورٹ میں پامیلا اینڈرسن کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اداکارہ نے خود اپنی طلاق کی تصدیق کی۔

رپورٹ میں اداکارہ کی جانب سے نظم کی صورت میں جاری کیے گئے بیان کو بھی شائع کیا گیا جس میں پامیلا اینڈرسن نے جان پیٹرس کو بہترین شخص قرار دیا۔

پامیلا اینڈرسن نے اپنی نظم میں بتایا کہ اگرچہ ان دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی ہے تاہم پھر بھی وہ ایک دوسرے سے ملتے رہیں گے اور ایک دوسرے کی عزت کرتے رہیں گے۔

اداکارہ نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ان دونوں کے درمیان 35 سال سے تعلقات ہیں۔

اداکارہ کو اتنی زائد عمر میں بولڈ انداز پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کو اتنی زائد عمر میں بولڈ انداز پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024