ہولی وڈ لیجنڈ کرک ڈگلس 103 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

اپ ڈیٹ 06 فروری 2020
اداکار نے اپنے کیریئر میں کئی منفرد کردار نبھائے — فوٹو: یوٹیوب اسکرین شاٹ
اداکار نے اپنے کیریئر میں کئی منفرد کردار نبھائے — فوٹو: یوٹیوب اسکرین شاٹ

معروف ہولی وڈ اداکار کرک ڈگلس سینما انڈسٹری میں 6 دہائیاں گزرنے کے بعد 103 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

کرک ڈگلس آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار مائیکل ڈگلس کے والد تھے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق مائیکل ڈگلس نے ایک بیان میں اپنے والد کے انتقال کی خبر کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ 'میں اور میرے بھائی نہایت افسوس کے ساتھ یہ اعلان کررہے ہیں کہ کرک ڈگلس آج ہمیں چھوڑ کر چلے گئے'۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انہوں نے مزید کہا کہ 'دنیا کے لیے وہ ایک لیجنڈ اور فلموں کے سنہرے دور کے اداکار تھے، لیکن میرے اور میرے بھائیوں جوئیل اور پیٹر کے لیے وہ بس ایک والد تھے'۔

واضح رہے کہ کرک ڈگلس اپنے کیریئر میں اسکرین اور اسٹیج دونوں کے بہترین اداکار ثابت ہوئے۔

کرک ڈگلس 1916 میں نیویارک میں پیدا ہوئے، انہوں نے ہولی وڈ کے سنہرے دور میں کافی شہرت حاصل کی۔

انہوں نے مشہور زمانہ فلم 'اسپارٹاکس' میں اہم کردار نبھایا — فوٹو: یوٹیوب اسکرین شاٹ
انہوں نے مشہور زمانہ فلم 'اسپارٹاکس' میں اہم کردار نبھایا — فوٹو: یوٹیوب اسکرین شاٹ

1949 میں باکسنگ پر مبنی فلم 'چیمپئن' کے لیے انہیں پہلی مرتبہ آسکرز ایوارڈ کے لیے نامزد بھی کیا گیا۔

6 دہائیوں پر مبنی اپنے کیریئر میں کرک ڈگلس نے کئی منفرد کردار نبھائے جبکہ 1960 کی فلم 'اسپارٹاکس' میں ان کا کردار آج بھی یادگار ہے۔

کرک ڈگلس کی بہو اور مائیکل ڈگلس کی اہلیہ کیتھرین زیٹا جونس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کرک کے ہمراہ ایک تصویر بھی شیئر کی۔

اس تصویر پر انہوں نے اپنے سسر کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ان سے ہمیشہ محنت کرتی رہیں گی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تبصرے (0) بند ہیں