ایوانکا ٹرمپ کے دبئی گلوبل ویمن فورم میں فیشن کے چرچے

اپ ڈیٹ فروری 18 2020

ای میل

ایوانکا ٹرمپ نے 15 فروری کو ابو ظہبی میں مسجد کا دورہ بھی کیا — فوٹو: اے پی
ایوانکا ٹرمپ نے 15 فروری کو ابو ظہبی میں مسجد کا دورہ بھی کیا — فوٹو: اے پی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ اپنے منفرد فیشن، ہیئر اسٹائل اور ڈریسنگ کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ دبئی گلوبل ویمن فورم کانفرنس میں بھی ان کے فیشن کے چرچے رہے۔

امریکی صدر کی بیٹی نے ابوظہبی کی شیخ مسجد کا بھی دورہ کیا—فوٹو: رائٹرز
امریکی صدر کی بیٹی نے ابوظہبی کی شیخ مسجد کا بھی دورہ کیا—فوٹو: رائٹرز

ایوانکا ٹرمپ دبئی میں ہونے والی سالانہ ’گلوبل ویمن فورم‘ کانفرنس میں شریک ہوئیں۔

ایوانکا ٹرمپ نے مسجد کے دورے کے دوران اسلامی لباس پہن رکھا تھا—فوٹو: اے پی
ایوانکا ٹرمپ نے مسجد کے دورے کے دوران اسلامی لباس پہن رکھا تھا—فوٹو: اے پی

یہ کانفرنس 16 سے 17 فروری تک جاری رہی جس میں ان کے علاوہ دنیا بھر کی سیاسی و سماجی خواتین سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

ایوانکا ٹرمپ کے ڈریسنگ اسٹائل کو متاثر کن قرار دیا گیا—فوٹو: رائٹرز
ایوانکا ٹرمپ کے ڈریسنگ اسٹائل کو متاثر کن قرار دیا گیا—فوٹو: رائٹرز

گلوبل ویمن فورم میں مجموعی طور پر دنیا کے 87 ممالک سے 3 ہزار افراد نے شرکت کی۔

ایوانکا ٹرمپ نے ابو ظہبی میں میوزیم کا دورہ بھی کیا—فوٹو: رائٹرز
ایوانکا ٹرمپ نے ابو ظہبی میں میوزیم کا دورہ بھی کیا—فوٹو: رائٹرز

—فوٹو: دبئی میڈیا آفیس ٹوئٹر
—فوٹو: دبئی میڈیا آفیس ٹوئٹر

’گلف نیوز‘ کے مطابق ایوانکا ٹرمپ گلوبل ویمن فورم کانفرنس میں شرکت کے لیے 15 فروری کو دبئی پہنچیں تھیں اور انہوں نے دبئی کے دیگر معروف مقامات کا بھی دورہ کیا۔

—فوٹو: دبئی میڈیا آفیس ٹوئٹر
—فوٹو: دبئی میڈیا آفیس ٹوئٹر

ایوانکا ٹرمپ نے ابو ظہبی میں شیخ زید مسجد کا دورہ کرنے سمیت میوزیم کا دورہ بھی کیا۔

—فوٹو: دبئی میڈیا آفیس ٹوئٹر
—فوٹو: دبئی میڈیا آفیس ٹوئٹر

ابو ظہبی کے دورے سمیت کانفرنس میں شرکت کرنے کے دوران ایوانکا ٹرمپ کے ڈریسنگ اسٹائل کو سراہا گیا۔

ایوانکا ٹرمپ نے ابوظہبی میں کاروباری خواتین کی ایک کانفرنس میں بھی شرکت کی—فوٹو: رائٹرز
ایوانکا ٹرمپ نے ابوظہبی میں کاروباری خواتین کی ایک کانفرنس میں بھی شرکت کی—فوٹو: رائٹرز

2 روزہ کانفرنس سے ایوانکا ٹرمپ سمیت دیگر سوشل میڈیا شخصیات نے بھی خطاب کیا۔

—فوٹو: دبئی میڈیا آفیس ٹوئٹر
—فوٹو: دبئی میڈیا آفیس ٹوئٹر

کانفرنس سے خطاب کرنے والی شخصیات نے دبئی حکومت کی جانب سے خواتین کے لیے اٹھائے گئے خدمات کی تعریف کی۔

—فوٹو: دبئی میڈیا آفیس ٹوئٹر
—فوٹو: دبئی میڈیا آفیس ٹوئٹر

کانفرنس سے جہاں ایوانکا ٹرمپ نے خطاب کیا، وہیں دیگر یورپی و امریکی سیاسی و سماجی معروف خواتین بھی خطاب کیا۔

—فوٹو: دبئی میڈیا آفیس ٹوئٹر
—فوٹو: دبئی میڈیا آفیس ٹوئٹر

اپنے خطاب میں ایوانکا ٹرمپ نے دبئی انتظامیہ کی جانب سے خواتین کی خودمختاری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔