نامور ماڈل انعم ملک کے ہاں بیٹی کی پیدائش

اپ ڈیٹ 21 فروری 2020
ماڈل نے حمل کے دوران کئی فوٹو شوٹس بھی کروائے تھے — فوٹو: انسٹاگرام
ماڈل نے حمل کے دوران کئی فوٹو شوٹس بھی کروائے تھے — فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی نامور ماڈل انعم ملک کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا۔

ماڈل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس لمحے کی ایک یادگار تصویر شیئر کی۔

اس پوسٹ کے ساتھ انعم ملک نے لکھا کہ 'ہماری دنیا، ہماری جانِ من اس دنیا میں آگئی'۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انعم ملک کے مطابق ان کی بیٹی کی پیدائش 19 فروری کو ہوئی جس کا نام انہوں نے آیت جبران رکھا ہے۔

ماڈل نے مزید بتایا کہ وہ اور ان کی بیٹی دونوں ہی صحت مند ہیں۔

خیال رہے کہ انعم ملک نے حاملہ ہونے کے بعد کئی فوٹو شوٹس بھی کروائے تھے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں