عرصے سے یہ بحث ہو رہی ہے کہ gif کا تلفظ ہارڈ جی یعنی گ سے ہوتا ہے یا سافٹ جی یعنی ج سے ہوتا ہے۔

اور آخرکار دنیا کی مقبول ترین انیمیٹڈ تصاویر کی سائٹ gifpy اور ایک پینٹ بٹر برانڈ jif نے اس لفظ کے درست تلفظ کے بارے میں بتادیا ہے۔

اس ویب سائٹ اور پینٹ بٹر کمپنی نے اس بحث کا خاتمہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ درحقیقت gif کا تلفظ گف ہے، جف نہیں۔

یعنی gif کو گف جبکہ jif کو جف کہا جائے گا اور اس کے لیے ایک خصوصی جار بھی تیار کیا ہے جس پر یہ دونوں الفاظ لکھے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ گفی کی جانب سے 10 ارب انیمیٹڈ تصاویر کو روزانہ استعمال کے لیے فراہم کیا جاتا ہے۔

دنیا کے سب سے بڑے گف سرچ انجن کی بنیاد 2013 میں رکھی گئی تھی اور صارفین کو اس میں اپنی پسند کی تصاویر کی تلاش کے ساتھ انہیں پوسٹ، ایمبیڈ، شیئر اور دیگر کا موقع بھ ملتا ہے۔

سائٹ کے بانی اور سی ای او ایلکس چنگ کے مطابق 'ہم جانتے ہیں صرف ایک ہی جف ہے اور وہ پینٹ بٹر (مونگ پھلی کا مکھن) ہے، اگر آپ گفس کو تلاش کررہے ہیں تو اس کے لیے صرف ایک گفی ہے، اگر آپ سافٹ جی تلفظ کو استعمال کرتے ہیں تو jif.com پر جائیں، اگر آپ ہارڈ جی پر زور دیتے ہیں، تو شکریہ، ہم جانتے ہیں کہ آپ درست ہیں'۔

ویسے جف اور گف کی بحث 1987 میں انیمیٹڈ تصاویر کی آمد کے بعد سے ہورہی ہے اور اس امیج فائل فارمیٹ کے بانی اسٹیو وائٹی نے 2013 میں ایک انٹرویو میں کہا تھا 'آکسفورڈ انگلش ڈکشنری دونوں تلفظ کو قبول کرتی ہے، مگر وہ غلط ہیں، اس کا تلفظ جف ہے'۔

مگر 7 سال بعد بھی بحث ختم نہیں ہوسکی اور اسی وجہ سے گفی نے جف بمقابلہ گف میمز پر ایک لنک www.giphy.com/jif بھی تیار کیا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں