مذہبی احکامات پر عمل کریں تو ہر دن خواتین کا ہے، نیلم منیر

اپ ڈیٹ 09 مارچ 2020
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر مذہبی تعلیمات پر عمل کیا جائے تو ہر دن خواتین کا دن ہو سکتا ہے —فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر مذہبی تعلیمات پر عمل کیا جائے تو ہر دن خواتین کا دن ہو سکتا ہے —فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ نیلم منیر نے ’عالمی یوم نسواں‘ کے حوالے سے اپنے مداحوں کو کہا ہے کہ ’اگر وہ مذہب اسلام کے احکامات پر عمل کریں تو ہر دن خواتین کا دن ہے‘۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر سیاہ لباس میں دوپٹے کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو ’عالمی یوم خواتین‘ کا پیغام دیا اور بتایا کہ کس طرح ہمارے مذہب میں خواتین کی خودمختاری و آزادی کی بات کہی گئی ہے۔

نیلم منیر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ان کا خیال ہے کہ اگر مذہب اسلام کی تعلیمات اور احکامات پر عمل کیا جائے تو ہر دن خواتین کا دن ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انہوں نے لکھا کہ ’عالمی یوم خواتین کو ان عورتوں کے لیے منایا جانا چاہیے جنہوں نے مشکلات کا مقابلہ کرکے کامیابیاں حاصل کیں۔

نیلم منیر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ دعاگو ہیں کہ ملک کی ہر خاتون مذہبی تعلیمات پر عمل کرے اور ساتھ ہی انہوں نے اس بات کی امید بھی ظاہر کی کہ ملک کی ہر خاتون کو وہ خودمختاری اور آزادی ملے جو اسے مذہب نے دے رکھی ہے۔

اداکارہ کی پوسٹ کو کئی افراد نے سراہا اور کئی مداحوں نے اداکارہ کی پوسٹ کی تعریف کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اداکارہ کی بات کو کئی افراد نے سراہا—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کی بات کو کئی افراد نے سراہا—فوٹو: انسٹاگرام

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں