کچھ تصاویر دیکھنے میں اچھی اور معصومیت سے بھری ہوتی ہیں مگر کبھی ایسا ہوتا ہے کہ ان میں کچھ ایسا چھپا ہوتا ہے جو ڈرا دینے کے لیے کافی ہوتا ہے۔

جیسے اوپر موجود تصویر کو دیکھیں، ایک ہنستے کھیلتے خاندان کی یہ تصویر دیکھ خوشی کا احساس ہورہا ہوگا؟

تاہم اس میں کچھ ایسا چھپا ہے جو کسی کے بھی رونگٹے کھڑے کرسکتا ہے۔

تصویر کو غور سے دیکھیں اور وہ 'بھوت' پکڑنے کی کوشش کریں جو اسے ایسی دیگر تصاویر سے الگ کرتی ہے۔

کیا آپ وہ چیز پکڑنے میں کامیاب ہوسکے؟

کچھ عرصے پرانی یہ تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی تھی اور وجہ جان کر اس پر حیرت بھی نہیں ہوگی۔

عام طور پر لوگ زیادہ توجہ سے تصاویر نہیں دیکھتے تو کیا آپ اس میں چھپی گڑبڑ پکڑنے میں کامیاب ہوسکے ہیں؟

اگر نہیں تو نیچے تصویر میں آپ اسے دیکھ سکتے ہیں۔

اس تصویر میں چشمہ پہنی بچی جس نے جامنی رنگ کی جیکٹ پہن رکھی ہے، نے دونوں ہاتھ گود میں رکھے ہیں، مگر اس کے ساتھ ساتھ ایک اور ہاتھ بینچ پر رکھا بھی نظر آرہا ہے حالانکہ یہ ممکن ہی نہیں کیونکہ اس کے 3 ہاتھ نہیں۔

تو پھر یہ کس کا ہاتھ ہے ؟ کیونکہ کسی اور نے اس رنگ کی جیکٹ نہیں پہن رکھی؟

تو یہ کس کا ہاتھ ہے تو اس کا جواب فوٹوگرافر کے مطابق ایڈیٹنگ کی خرابی ہے جس کا احساس سے ایک ماہ بعد ہوا اور اس نے اسے فوٹو شیئرنگ سائٹ imgur پر شیئر کیا جہاں سے یہ وائرل بھی ہوئی۔

فوٹو بشکریہ imgur
فوٹو بشکریہ imgur

تبصرے (0) بند ہیں