پاکستان کے نامور میک اپ آرٹسٹ شعیب خان کا شمار شوبز انڈسٹری کے بہترین فنکاروں میں کیا جاتا ہے جو انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی کئی نامور شخصیت کے ساتھ کام کرتے آرہے ہیں۔

شعیب خان جہاں ستاروں کا شاندار میک اپ کرتے ہیں وہیں وہ میک اپ کی مدد سے باآسانی کسی کا بھی روپ دھار لیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: خود کو 'میلیفسنٹ' بنانے والا پاکستانی فنکار

ویسے تو وہ اب تک نور جہاں، اینجلینا جولی اور دپیکا پڈوکون کے روپ اپنا چکے ہیں لیکن اب اپنے نئے اوتار سے ایک بار پھر انہوں نے مداحوں کو دنگ کردیا۔

شعیب خان نے میک اپ کی مدد سے ماضی کی کامیاب اداکارہ رانی جی کا روپ اپنایا اور ساتھ ساتھ ایک پوسٹ کے ذریعے اداکارہ کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

میک اپ آرٹسٹ کے مطابق رانی جی ان کے لیے لیجنڈ ہیں جن کی آنکھیں، ڈانس اور انداز سب ہی متاثر کن تھا۔

شعیب خان نے لکھا کہ 'رانی جی کی پیدائش 8 دسمبر 1946 کو ہوئی جن کا اصل نام ناضرہ سرفراز تھا اور انہوں نے 32 سالوں کا کامیاب کیریئر گزارا'۔

یہ بھی پڑھیں: لازوال خوبصورتی کی علامت ’نورجہاں‘ کو میک اپ آرٹسٹ کا خراج تحسین

رانی جی کے حوالے سے انہوں نے مزید بتایا کہ 'یہ انداز اپناتے ہوئے میں نے رانی جی کے بارے میں بہت کچھ جانا، وہ صرف ایک کردار نہیں پوری اکیڈمی تھیں، اس پروفیشن میں ان کا کوئی مقابلہ نہیں تھا، ان کی اداکاری، رقص، خوبصورتی اور لباس کا انداز سب کچھ بہترین تھا اور یہی وجہ ہے کہ میں ہمیشہ ان کا سب سے بڑا مداح رہا'۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 'میں ان کی ہر فلم دیکھتا تھا اور کوشش کرتا تھا کہ ان کی نقل کرسکوں اور ان کے جیسا ڈانس کرسکوں'۔

مداحوں نے شعیب خان کے اس انداز کو بھی خوب سراہا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں