ریڈمی نوٹ سیریز کے 2 نئے فونز متعارف

12 مارچ 2020
— فوٹو بشکریہ شیاؤمی
— فوٹو بشکریہ شیاؤمی

شیاﺅمی نے اپنی ریڈمی نوٹ سیریز کے 2 نئے فونز متعارف کرادیئے ہیں۔

ریڈمی نوٹ 9 پرو اور ریڈمی نوٹ 9 پرو میکس فونز کو سب سے پہلے بھارت کو متعارف کرایا گیا ہے۔

دونوں فونز میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 720 جی پراسیسر اور بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔

تاہم دونوں فونز میں نمایاں فرق کیمروں کے میگا پکسلز اور چارجنگ اسپیڈ کا ہے۔

ریڈمی نوٹ 9 پرو

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

ریڈمی نوٹ 9 پرو میں 6.67 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے جس میں فنگرپرنٹ اسکینر سائیڈ پر موجود ہے جبکہ سپلیش پروف باڈی ہے۔

فون میں 4 سے 6 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جبکہ 5020 ایم اے ایچ بیٹری میں 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ فون کے بیک پر 4 کیمرے دیئے گئے ہیں جن میں سے مین کیمرا 48 میگا پکسل، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل، 5 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرا شامل ہے۔

فون کے فرنٹ میں 16 میگا پکسل پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

ریڈمی نوٹ 9 پرو میکس

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

اس فون میں بھی 6.67 انچ فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

فون کی اسکرین کے تحفظ کے لیے گوریلا گلاس 5 موجود ہے جبکہ فنگرپرنٹ اسکینر سائیڈ پر ہی موجود ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس میں فلیگ شپ ہیپٹک ایکسپرینس دیا گیا ہے جبکہ 5020 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ 64 میگا پکسل مین کیمرا، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ (119 ڈگری فیلڈ آف ویو)، 5 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر پر مشتمل ہے۔

اس کے فرنٹ پر ریڈمی نوٹ سیریز میں پہلی بار 32 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

ریڈمی نوٹ 9 پرو اگلے ہفتے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جس کے 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والے ماڈل کی قیمت 175 ڈالرز (27 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) اور 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 215 ڈالرز (34 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہوگا۔

ریڈمی نوٹ 9 پرو میکس 25 مارچ کو فروخت کے لیے پیش ہوگا جس کے 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والے ماڈل کی قیمت 200 ڈالرز (لگ بھگ 32 ہزار پاکستانی روپے)، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 230 ڈالرز (36 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی والا فون 255 ڈالرز (40 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں