امریکہ کی روس کو سنوڈن کو سزائے موت نہ دینے کی یقین دہانی

واشنگٹن: امریکہ نے روس کو خفیہ نگرانی کی معلومات افشا کرنے والے سابق سی آئی اے اہلکار ایڈورڈ سنوڈن کی واپسی پر ان کو سزائے موت یا تشدد نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
جمعہ کے روز اے ایف پی کو موصول ہونے والے خط میں اٹارنی جنرل ایریک ہولڈر کی طرف سے روسی وزیر انصاف الیگزینڈر کونولو کو بھیجا جانے والے خط میں یہ یقین دلایا گیا ہے۔
ہولڈر نے خط میں لکھا ہے کہ پریس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سنوڈن نے روس میں عارضی پناہ کی درخواست دی ہے، کہ اگر وہ امریکہ واپس گئے تو ان پر تشدد کیا جائے گا اور انھیں سزائے موت کا سامنا ہو گا۔
یہ دعوی مکمل طور پر درست نہیں ہے، سنوڈن خفیہ امریکہ کے نگرانی کی معلومات کو افشا کرنے پر واشنگٹن کو مطلوب ہے، اور اس پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔
کیس سے ماسکو اور واشنگٹن کے تعلقات مذید کشیدہ ہو گئے ہیں۔
وائٹ ہاوس نے سنوڈن کی روس میں پناہ کی درخواست پر شدید مخالفت کی ہے اور ماسکو پر تنقید کی ہے کہ وہ اسے پروپیگنڈا پلیٹ فارم مہیا کر رہا ہے۔
خط میں ہولڈر نے کہا ہے کہ سنوڈن پر عائد کیئے گئے الزامات پر سزائے موت کا امکان نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ امریکہ موت کی سزا نہیں دے گا۔