• KHI: Partly Cloudy 31.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 34.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 31.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 34.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.9°C
Live Covid 2019

کورونا وائرس، بھارت میں فلموں اور ٹی وی شوز کی شوٹنگ پر پابندی

شائع اپ ڈیٹ

کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارت میں تمام فلموں، ٹی وی سیریلز اور ویب شوز کی شوٹنگ پر 19 سے 31 مارچ تک پابندی عائد کردی گئی۔

یہ اعلان انڈین موشن پکچر پروڈیوسرز ایسوسی ایشن اور دیگر انٹرٹینمنٹ باڈیز نے کیا۔

تمام پروڈیوسرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 3 دن میں بھارت یا دیگر مقامات پر شوٹنگ کرنے والے یونٹس کو واپس طلب کرلیں۔

ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ شوٹنگ کے دوبارہ آغاز کے حوالے سے 30 مارچ کو غور کیا جائے گا اور صورتحال کو دیکھ کر اس کی اجازت دی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026