• KHI: Partly Cloudy 31.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 33.8°C
  • ISB: Clear 32.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 31.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 33.8°C
  • ISB: Clear 32.4°C
Live Covid 2019

کولمبیا میں کورونا کے سبب جیل میں جھگڑا، 23افراد ہلاک

شائع March 23, 2020 اپ ڈیٹ March 23, 2020 01:51pm

کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا میں کورونا وائرس کے باعث جیل میں جھگڑے کے نتیجے میں کم از کم 23 قیدی ہلاک اور 83 زخمی ہو گئے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق قیدی کورونا وائرس کے تیزی کے پھیلاؤ کے پیش نظر جیل میں صفائی کی ناقص صورتحال پر احتجاج کر رہے تھے۔

جھگڑے میں 7 محافظ بھی زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔

کولمبیا میں اب تک 231 افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں اور ملک میں منگل کی رات سے مکمل طور پر لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026