Live Covid 2019

برطانیہ میں کورونا متاثرین کیلئے باکسر عامر خان کی بڑی پیشکش

شائع March 27, 2020 اپ ڈیٹ March 27, 2020 04:47pm

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کورونا وائرس سے متاثر افراد کے لیے نیشنل ہیلتھ سروسز (این ایچ ایس) کو اپنی 60 ہزار مربع فٹ پر تعمیر 4 منزلہ عمارت کو ہسپتال بنانے کی پیشکش کردی۔

عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی عمارت کے سامنے موجود ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ’میں جانتا ہوں اس پریشانی کے عالم میں عوام کے لیے ہسپتالوں میں بستر ملنا کتنا مشکل ہے، اس لیے میں برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروسز کو اپنی 60 ہزار مربع فٹ پر تعمیر 4 منزلہ عمارت کورونا متاثرین کی مدد کے لیے دینے کو تیار ہوں‘۔

مزید تفصیلات یہاں پڑھیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026