• KHI: Clear 19.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C
  • KHI: Clear 19.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C
Live Covid 2019

راولپنڈی میں ایک اور ڈاکٹر کورونا وائرس کا شکار

شائع March 28, 2020

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) راولپنڈی کیپٹن انوار الحق نے کہا ہے کہ ڈی ایچ کیو میں کام کرنے والا ڈاکٹر کورونا وائرس کا شکار ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ ڈاکٹر کو ڈی ایچ کیو اسپتال میں ہی آئسولیشن میں رکھا جائے گا جبکہ ٹریول ہسٹری اور دیگر معلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔

ڈی سی کیپٹن انوار الحق نے کہا کہ معلومات لی جا رہی ہیں کہ ڈاکٹر کو کورونا وائرس اوپی ڈی میں کام کرتے ہوئے لگا یا کسی اور جگہ سے لگا ہے۔

دوسری جانب ریسکیو 1122 بھی کورونا وائرس کو قابو کرنے کے لیے متحرک ہے اور شہر کے مختلف علاقوں کو کلورین ملے پانی سے دھویا جارہا ہے۔

ترجمان کے مطابق ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی جانب سے شہر کی مرکزی شاہراہوں اور ریلوے اسٹیشن روڈ کو کلورین ملے پانی سے دھویا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025