ٹیلی کام کمپنی 'یوفون' نے پاکستان بھر میں لاک ڈاؤن کے پیش نظر صارفین کے لیے واٹس ایپ سروس مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کمپنی نے لکھا کہ 'ان مشکل حالات میں صارفین کو واٹس ایپ مفت فراہم کیا جارہا ہے تاکہ لوگ اپنے پیاروں سے رابطے میں رہ سکیں'۔

یہ سہولت پاکستان بھر کے پری پیڈ صارفین کے لیے ہوگی۔

اس مقصد کے لیے *987# ڈائل کرکے آفر کو سبسکرائب کرکے مفت واٹس ایپ استعمال کریں جس میں ویڈیو اور وائس کالز بھی شامل ہیں۔

واٹس ایپ کے ساتھ ساتھ یوفون کی جانب سے صارفین کے لیے آن لائن سروسز بھی متعارف کرائی گئی ہیں۔

صارفین 'مائی یوفون' ایپ کے ذریعے بیلنس ری چارج کرسکتے ہیں یا یوفون کی سائٹ پر جاکر بھی ایسا کیا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے باوجود نئے کورونا کیسز کا سلسلہ تھم نہیں سکا اور ملک کے مختلف حصوں میں مزید متاثرہ افراد سامنے آنے سے مجموعی تعداد 1500 ہوگئی۔

سندھ میں 28 مارچ کو کورونا وائرس کے مزید 29 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں تعداد 469 ہوگئی۔

ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں کورونا وائرس کے 67 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں تعداد 557 ہوگئی۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے مزید 8 کیسز سامنے آنے کی تصدیق کی۔

اس اضافے کے بعد صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد 188 ہوگئی ہے۔

بلوچستان کے ہیلتھ ڈائریکٹریٹ کورونا وائرس سیل کے ترجمان کے مطابق ہفتہ کو کورونا وائرس کے 5 نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد کُل مریضوں کی تعداد 138 ہوگئی۔

اسلام آباد میں 12 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد وہاں متاثرین کی تعداد 39 ہوگئی۔

گلگت بلتستان میں نئے آنے والے کیسز کی تعداد 16 ہے، جس کے بعد وہاں متاثرین 107 تک پہنچ چکے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

amir zada Mar 29, 2020 12:09am
ضلع بٹگرام کے ساتھ شہر کوزہ بانڈہ شہر میں ابھی تک سینیٹائزر سپرے ابھی تک نہیں ہوا ہے کیا یہ کھلا تضاد نہیں
ندیم احمد Mar 29, 2020 01:00pm
بہت اچھا فیصلہ ہے. باقی نیٹ ورکس کو بھی یہ سہولت فراہم کرنی چاہیے.