وزیراعظم عمران خان نے افغان مہاجرین اور مقامی سطح پر بے گھر ہونے والے افراد (آئی ڈی پیز) کے لیے ریلیف پیکج تیار کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

وزارت نارکوٹکس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 'نارکوٹکس کے وزیر شہریار آفریدی کی درخواست پر وزیراعظم عمران خان نے حکام کو کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے افغان مہاجرین اور آئی ڈی پیز کے لیے ریلیف پیکج تیار کرنے کی ہدایات دیں'۔

بیان میں کہاگیا ہے کہ 'وزیراعظم عمران خان نے غریبوں کے لیے اعلان کردہ 200 ارب روپے کے فنڈ سے آئی ڈی پیز اور افغان مہاجرین کے لیے بھی فنڈ مختص کرنے کی ہدایت کی ہے'۔

خبرکی تفصیل یہاں پڑھیں۔

تبصرے (0) بند ہیں