.۔ فائل تصویر
.۔ فائل تصویر

پشاور: پشاور کے وزیرباغ علاقے میں اتوار کو روڈ کے ساتھ نصب دیسی ساختہ بم ( آئی ای ڈی) پھٹنے دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جن کی گاڑی کو اتوار کے روز نشانہ بنایا گیا تھا۔

اس واقعے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا جبکہ دو اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچایا گیا۔

بم دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

اس دوران ذمے داروں کا سراغ لگانے کیلئے علاقے میں تلاشی اور آپریشن شروع کردیا گیا لیکن اس رپورٹ کے آنے تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی۔

پشاور گزشتہ کئ برس سے مخلتف دہشتگرد گروہوں کا نشانہ بنا ہوا ہے ۔ یہاں شمال مغربی قبائلی علاقوں سے مختلف گروہ آکر کارروائیاں کرتے ہیں۔

آج کے حملے کی کسی گروپ نے فوری طور پر ذمے داری قبول نہیں کی ہہے۔ لیکن کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی ) کی جانب سے پولیس، سرکاری اداروں اور سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے ہوتے رہتے ہیں۔ ان میں خود کش حملے، بم دھماکے اور فائرنگ کے واقعے شامل ہیں جو گزشتہ پانچ برس سے جاری ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں