Live Covid 2019

اٹارنی جنرل نے قیدیوں کی رہائی سے متعلق تجاویز سپریم کورٹ میں جمع کرادیں

شائع April 3, 2020

اٹارنی جنرل نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کی احتیاطی تدبیر کے طور پر سپریم کورٹ میں قیدیوں کی رہائی کی تجاویز جمع کرادیں۔

انہوں نے تجویز دی ہے کہ ذہنی اور جسمانی بیماریوں میں مبتلا انڈر ٹرائل قیدیوں کو ضمانت پررہائی ملنی چاہیے اگر اُن کے جرم کی سزا تین سال سے کم ہے۔

اس میں تین سال تک سال سزا کے جرم میں قید انڈر ٹرائل خواتین اور بچوں کو ضمانت پر رہا کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

تجویز دی گئی ہے کہ ایسے سزا یافتہ قیدی جو سزا پوری کر چکے ہیں لیکن جرمانہ ادا نہیں کر سکتے انہیں رہا کر دینا چاہیے جبکہ ایسی خواتین اور بچے جو 75 فیصد سزا مکمل کر چکے ہیں انہیں بھی رہا کر دیا جانا چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 12 جولائی 2025
کارٹون : 11 جولائی 2025