سندھ پولیس نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے صوبے بھر میں قائم تبلیغی جماعت کےمراکز کو قرنطینہ سینٹرز میں تبدیل کردیا جہاں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد کو آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان سندھ پولیس نے بتایا کہ مجموعی طور پر تبلیغی جماعت کے ایک سو 68 مراکز کو قرنطینہ میں تبدیل کیا گیا جہاں ایک اندازے کے مطابق 4 ہزار ایک سو 7 افراد آئسولیشن میں ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ پولیس ان قرنطینہ مراکز میں موجود افراد کو کھانا بھی فراہم کررہی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں