• KHI: Partly Cloudy 31.9°C
  • LHR: Cloudy 30.3°C
  • ISB: Sunny 30.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 31.9°C
  • LHR: Cloudy 30.3°C
  • ISB: Sunny 30.1°C
Live Covid 2019

گنگارام ہسپتال کوروناوائرس کی شکارحاملہ خواتین مریضوں کیلئے مختص

شائع اپ ڈیٹ

ترجمان محکمہ صحت پنجاب نے بتایا کہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے گنگارام ہسپتال کوکوروناوائرس کی شکارحاملہ خواتین مریضوں کے لیے مختص کردیا۔

صوبائی وزیرنے یہ فیصلہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر وائس چانسلرپروفیسرعامرزمان خان، ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹراحتشام اورفیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔

وائس چانسلر پروفیسر عامر زمان خان نے صوبائی وزیر صحت کو گنگارام ہسپتال میں کوروناوائرس کی شکار حاملہ خاتون مریضوں کے لیے فراہم کی گئیں طبی سہولیات اور ڈاکٹرز کے ڈیوٹی روسٹرم کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026