کورونا وائرس: وزیراعظم نے کھلی کچہریوں کیلئے ایس او پیز کی منظوری دے دی

اپ ڈیٹ 11 اپريل 2020
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ایس او پیز کا اطلاق یکم مئی 2020 سے ہوگا—فائل فوٹو: اے پی پی
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ایس او پیز کا اطلاق یکم مئی 2020 سے ہوگا—فائل فوٹو: اے پی پی

وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے پیش نظر عوامی مسائل پر کھلی کچہریوں کے لیے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ سسٹم (ایس او پیز) کی منظوری دے دی۔

دفتر وزیراعظم سے جاری اعلامیے کے مطابق عمران خان کی ہدایت پر 10وفاقی وزارتوں کے 24 اداروں کے لیے ایس او پیز تیار کیے گئے۔

مزید یہ بھی بتایا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر کھلی کچہریوں سے متعلق پی ایم ڈیلوری یونٹ نے متعلقہ اداروں اور اعلیٰ افسران کو ہدایات جاری کردیں۔

مزیدیڑھیں: احساس ریلیف پروگرام شروع، بینکوں کے باہر لوگوں کا ہجوم

مذکورہ اعلامیے میں کہا گیا کہ ان ایس او پیز کا اطلاق یکم مئی 2020 سے ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق کورونا کی صورتحال کے پیش نظر فی الحال آن لائن کچہریوں کی اجازت ہو گی جبکہ حالات کی بہتری کے ساتھ ہی رو برو کچہری کا انعقاد ہوگا۔

وزیراعظم کے دفتر کے مطابق آن لائن/ ای کچہری کے لیے سوشل میڈیا، ریڈیو، مقامی کیبل ٹی وی اور ویڈیو کانفرنس کا استعمال کیا جاسکے گا۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہنگامی فنڈ کی منظوری دے دی گئی

علاوہ ازیں وزیر اعظم نے پی ایم ڈلیوری یونٹ کو کھلی کچہریوں کو مانیٹر کرنے کی ہدایت بھی جاری کیں، تاہم ساتھ ہی اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا کہ یکم مئی کے بعد کورونا کاجائزہ لے کر آئندہ کا طریقہ طے کیا جائے گا۔

اس ضمن میں کہا گیا کہ عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے کھلی کچہریاں مستقل بنیادوں پر کام کریں گیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور آج بھی مزید کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 4 ہزار 892 تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں اس وائرس کا پھیلاؤ مارچ کے آخر تک اتنا زیادہ نہیں تک تاہم اپریل کے آغاز سے اس میں کافی تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں کورونا وائرس کے اثرات: وزیراعظم نے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا

خیال رہے کہ پاکستان بھر میں کورونا وائرس کی وجہ لگائی گئی پابندیوں سے یومیہ اجرت اور مستحق افراد مشکلات سے دوچار ہیں۔

جس کے لیے وزیراعظم عمران خان نے 144 ارب روپے کا احساس ریلیف پروگرام شروع کردیا ہے اور اس سلسلے میں 50 ارب روپے بینکوں کو بھی فراہم کردیے گئے تاکہ یومیہ اجرت اور مستحق خاندان میں 4 ماہ کا مجموعی وظیفہ 12 ہزار روپے تقسیم کیے جاسکیں۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے خلاف اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے 'ٹائیگر فورس' بنانے کا اعلان کیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں