• KHI: Partly Cloudy 29.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.4°C
  • ISB: Clear 29.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.4°C
  • ISB: Clear 29.4°C
Live Covid 2019

4 کورونا کیسز کی تشخیص کے بعد ڈیرہ اللہ یار کا علاقہ سیل

شائع اپ ڈیٹ

ڈیرہ مراد جمالی: بلوچستان کے قصبے ڈیرہ اللہ یار کے ایک علاقے میں چار کورونا وائرس کے مریضوں کی تشخیص کے بعد اس علاقے کو سیل کردیا گیا۔

نصیر آباد ڈویژن کے کمشنر عبدالرزاق کھجک کے مطابق یہ چاروں مریض کراچی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم نے ضلع جعفرآباد کے قصبہ ڈیرہ اللہ یار کا علاقہ سیل کردیا ہے جہاں سے یہ کیسز رپورٹ ہوئے‘۔

حکام نے چاروں افراد کے گھرانوں کے تمام ارکان کی اسکریننگ کی اور ان میں سے 11 افراد میں وائرس کی کچھ علامات ظاہر بھی ہورہی ہیں۔

ان 11 افراد میں 2 مرد اور 9 خواتین شامل ہیں جن کو مزید ٹیسٹ کے لیے کوئٹہ کے ایک ہسپتال بھیجنے کی تیاری کی جارہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026