Live Covid 2019

گلگت بلتستان میں احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے 50 افراد کورونا وائرس کا شکار

شائع April 26, 2020

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر فدا حسین کے مطابق گلگت بلتستان میں احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے 50 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح سٹی میڈٰیکل ہسپتال کے طبی عملے کے 7 افراد بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئے، یہ صورتحال تشویشناک ہے۔

ڈاکٹر فدا حسین نے حکومت کو لاک ڈاون کو موثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جان خطروں میں ڈال کر علاج کی سہولیات فراہم کرنے والے طبی عملے کی تنخواہوں میں کٹوتی زیادتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 جولائی 2025
کارٹون : 16 جولائی 2025