ملک بھر میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے مارکیٹوں کا رخ کرلیا حالانکہ ہفتہ کے روز ملک میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ کیسز ریکارڈ کیے گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی 'اے ایف پی' کے مطابق حکومت نے کورونا وائرس کے باعث پابندیوں کی وجہ سے معیشت کی بگڑتی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے 9 مئی سے کاروبار مرحلہ وار کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

راولپنڈی میں ہزاروں لوگ عیدالفطر کی تیاریوں کے سلسلے میں مارکیٹ پہنچے، جن میں سے بیشتر نے سماجی فاصلے کا خیال رکھا اور نہ ہے ماسک پہنے ہوئے تھے۔

کراچی میں بھی کپڑوں، جوتوں اور چوڑیوں کی دکانیں سجی دکھائی دیں، جبکہ دارالحکومت اسلام آباد میں تو لوگ اسٹورز کھلنے کے انتظار میں قطاروں میں کھچا کھچ کھڑے نظر آئے۔

اسی طرح کے مناظر لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں بھی دکھائی دیے۔

مکمل خبر یہاں پڑھیں۔

راولپنڈی کی ایک مارکیٹ میں لوگوں کا جم غفیر نظر آرہا ہے — فوٹو: اے ایف پی
راولپنڈی کی ایک مارکیٹ میں لوگوں کا جم غفیر نظر آرہا ہے — فوٹو: اے ایف پی

تبصرے (0) بند ہیں