Live Covid 2019

وزیراعظم کے رویے سے دراڑ آئی، راجا پرویز اشرف

شائع May 13, 2020 اپ ڈیٹ May 13, 2020 03:26pm

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر کی جانب سے بلائی گئی اے پی میں وزیراعظم نے خود تقریر کرکے دیگر قومی قیادت کی بات نہیں سنی جس سے ایک دراڑ آئی۔

انہوں نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ جب ایوان میں وبا پر بات ہو اور سیاسی باتیں کرنے سے ہماری توجہ بٹ جائے گی، ضرورت اس بات کی ہے کہ اس مسئلے کو ذہن میں رکھ کر بات کریں اور اس اتحاد کو مدنظر رکھ کر بات کریں۔

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف اتحاد کی ذمہ داری حکومت وقت اور وزیراعظم کی ہوتی ہے کہ قوم پوری یکسوئی کے ساتھ اس مسئلے سے نمٹا جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ مھے اس وقت حیرانی ہوئی جب حکومت نے نہیں بلکہ اسپیکر نے ایک اے پی سی بلائی جس میں بریفنگ دی گئی اور قومی قیادت کو مدعو کیا گیا جس کا مقصد بتایا گیا کہ قومی قیادت مل بیٹھ کر ایک حل نکالے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بھی اس اے پی سی میں آئے لیکن تقریر کرکے چلے گئے اور کسی قومی رہنما کی بات نہیں سنی اور وزیراعظم کے اس رویے سے ایک دراڑ آئی۔

خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026