۔۔۔فائل فوٹو۔
۔۔۔فائل فوٹو۔

پشاور: پاکستان کے شمال مغرب میں تین بچوں سمیت 17 افراد اس وقت ہلاک ہوگئے جب ایک ٹرک سامنے سے آنے والی بس سے ٹکراگیا جسکے نتیجے میں گیس سیلنڈر پھٹ پڑا۔

حکام کے مطابق، حادثہ صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور سے تقریباً 140 کلو میٹر دور بنو شہر میں پیش آیا۔

کرک شہر کے سینئر حکومتی اہلکار دل نواز خان نے بتایا کہ 'بس میں لگا گیس سیلنڈر حادثے کے بعد لیک ہوگیا جسکی وجہ سے آگ لگ گئی'

انہوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ 'بس میں بیٹھے 18 افراد بری طرح جھلس گئے جبکہ ایک ہی شخص واقعہ میں زندہ بچ سکا جسکی حالت نازک ہے'

طبی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں چھ خواتین اور تین بچے بھی مارے گئے جبکہ لاشوں کی شناخت میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔

پاکستان کا انتہائی ناقص سڑکوں، خراب گاڑیوں اور خراب ڈرائیونگ کی وجہ سے دنیا میں ٹریفک حادثوں سے متعلق انتہائی خراب ریکارڈ ہے۔

دوسری جانب صوبہ سندھ کے شہر نوابشاہ میں بس اور وین کے تصادم میں سات افرد ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوگئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق حادثہ قومی شاہراہ پر قاضی احمد کے قریب پیش آیا جس کے دوران کراچی سے بنوں جانے والی بس، نواب شاہ سے کراچی آنے والی وین سے ٹکراگئی۔

حادثے کے نتیجے میں تصادم میں عورت اور بچی سمیت سات افراد ہلاک اور بارہ سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں سے چھ کی حالت نازک ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

صوابی میں ٹریفک حادثہ، سات افراد ہلاک Aug 11, 2013 01:35pm
[…] مہینے بنوں کے قریب ٹریفک حادثے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے […]