وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں، صوبائی اور قومی اسمبلیوں کے اراکین کی اموات کی وجہ سے سب کو کورونا وائرس کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام یقینی بنائیں کہ فرنٹ لائن ورکرز جیسا کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کا کام ضائع نہ ہو۔

انہوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حکومت کے جاری کردہ اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) پر عمل کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر لوگ ایس او پیز پر عمل کریں تو حکومت مزید نرمی پر غور کرے گی اور تنبیہ کی ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے کاروباروں کو فوری بند کیا جائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں