نیوزی لینڈ میں کھیلوں کے مقابلے بھی عوام کی موجودگی میں کرانے کا اعلان کیا گیا ہے جہاں سب سے پہلے اس بات کی پیشکش نیوزی لینڈ رگبی نے کی تھی جس کے مقابلے اس ہفتے کے آخر میں شروع ہوں گے۔

نیوزی لینڈ رگبی کے چیف ایگزیکٹو مارک روبنسن نے کہا کہ ہم اس بات پر شکر ور انتہائی فخر محسوس کرتے ہیں کہ ہم دنیا کا پہلا پیشہ ورانہ کھیل بننے جا رہے ہیں جس کی ٹیمیں اپنے شائقین کے سامنے کھیل سکیں گی۔

دنیا میں بڑے پیمانے پر کھیلوں کے مقابلے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے لیکن اس میں سے اکثر مقابلے یا شائقین کے بغیر منعقد ہوں یا پھر ان میں شائقین کی تعداد انتہائی محدود رکھی جائے گی۔

تفصیلی خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں