والدہ کے حوالے سے افواہیں نہ پھیلائیں، وہ روبہ صحت ہیں، بیٹی روبینہ اشرف

اداکارہ کی بیٹی نے والدہ کی صحت کے حوالے سے وضاحت کردی—فوٹو انسٹاگرام
اداکارہ کی بیٹی نے والدہ کی صحت کے حوالے سے وضاحت کردی—فوٹو انسٹاگرام

معروف اداکارہ روبینہ اشرف رواں ماہ کے آغاز میں کورونا وائرس کا شکار ہوگئی تھیں اور انہوں نے پہلے ہی دن ڈان سے بات کر کے تصدیق کی تھی کہ اگرچہ ان کی طبیعت زیادہ اچھی نہیں لیکن ان کی طبیعت مسلسل بہتر ہو رہی ہے۔

کورونا کی تصدیق کے چند دن بعد ان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں وائرل ہوئیں کہ ان کی صحت کافی خراب ہوگئی اور انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں منتقل کردیا گیا۔

تاہم بعد ازاں اداکارہ نے خود اور ان کے قریبی ساتھیوں اور متعدد اداکاروں نے بھی ان خبروں کی تردید کی اور بتایا کہ اگرچہ روبینہ اشرف کی صحت بہت ہی اچھی نہیں مگر انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ان ہی خبروں کے بعد 8 جون کو روبینہ اشرف کی صحت کا ٹرینڈ بھی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل رہا اور کئی اداکاروں نے ان کی صحت کےلیے مداحوں سے دعا کی درخواست کی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ روبینہ اشرف میں کورونا کی تصدیق

لوگوں کی جانب سے طرح طرح کی خبریں پھیلانے کے بعد روبینہ اشرف کی بیٹی مینا طارق نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی والدہ کی صحت کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔

مینا طارق نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ان کی والدہ کی صحت کے حوالے سے افواہیں نہ پھیلائی جائیں، وہ اب روبہ صحت ہیں اور ان کی طبیعت مسلسل بہتر ہو رہی ہے۔

مینا طارق نے لوگوں سے درخواست کی کہ ان کی والدہ کی صحت کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائےاور ان کی جلد مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی جائے۔

مزید پڑھیں: روبینہ اشرف کی کورونا کے باعث صحت تشویشناک ہونے کی افواہیں مسترد

خیال رہے کہ روبینہ اشرف سے قبل اداکارہ ندا یاسر کے حوالے سے بھی ایسی ہی افواہیں پھیلی تھیں اور دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کردیا گیا مگر بعد ازاں انہوں نے خود ایسی افواہوں کو مسترد کردیا تھا۔

ندا یاسر کی طرح اداکارہ سکینہ سموں کے حوالے سے بھی سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلی تھیں، یہاں تک کہ کچھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کے کورونا کے باعث انتقال کی خبریں بھی چلائی گئی تھیں۔

جس کے بعد سکینہ سموں نے بھی اپنے ٹوئٹ میں ایسی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے بعد ازاں اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہی غیر فعال کردیا تھا اور اداکارہ نے اپنی صحت اور کورونا کے حوالے سے وضاحت بھی نہیں کی۔

اداکارہ کی بیٹی نے لوگوں سے والدہ کی جلد صحت یابی کی درخواست کی—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کی بیٹی نے لوگوں سے والدہ کی جلد صحت یابی کی درخواست کی—فوٹو: انسٹاگرام

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں