• KHI: Cloudy 24.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 25°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.2°C
  • KHI: Cloudy 24.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 25°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.2°C
Live Covid 2019

اسلام آباد انتظامیہ کا کورونا سے متعلق غلط معلومات پر کارروائی کی تنبیہ

شائع June 13, 2020

وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے کورونا وائرس سے متعلق غلط معلومات پھیلانے والے افراد کے خلاف وارننگ جاری کردی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ شفقت نے کہا کہ مذکورہ عمل میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کسی علاقے یا رہائشیوں کے درمیان کورونا وائرس سے متعلق گمراہ کن معلومات، گھریلو ٹوٹکے بتانے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ گھریلو ٹوٹکوں سے شہریوں کو مزید پیچیدگیاں ہوسکتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 مارچ 2026
کارٹون : 20 مارچ 2026