Live Covid 2019

پنجاب کے 7 شہروں کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

شائع July 10, 2020 اپ ڈیٹ July 10, 2020 09:03am

کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے صوبہ پنجاب کے 7 شہروں کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

اس حوالے سے سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

جن شہروں کے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا ان میں لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور راولپنڈی شامل ہیں۔

سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈپارٹمنٹ کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن 24 جولائی تک نافذ رہے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026