اردن کے شاہ عبداللہ نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس پر کامیابی سے قابوپالیا گیا ہے اور اس وقت وائرس قابو میں ہے۔

شاہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ اب معیشت کی بحالی پر توجہ دینے کا وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم نے کورونا وائرس سے متعلق کامیاب اقدامات کیے اور آج اردن میں قابو میں ہے'۔

خیال رہے کہ اردن میں مجموعی طور پر ایک ہزار 179 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 10 افراد جاں بحق ہوئے۔

اردن میں سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا اور ڈرون کے ذریعے نگرانی کی جارہی تھی جبکہ جون میں بندشوں میں نرمی سے قبل بھی ڈرون سے جائزہ لیا گیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں