وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے صوبوں کے ساتھ مل کر معیشت کے بند شعبوں کو کھولنے کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے جس میں سیاحت، ریسٹورنٹس، شادی ہالز، پارکس وغیرہ شامل ہیں۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام تجاویز اکٹھی کرلی گئیں ہیں اور صوبوں سے نافذ کیے جانے والے ایس او پیز کو حتمی شکل دینے کا کہ دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایاک کہ آئندہ چند روز میں اس حوالے سے حتمی فیصلہ لینے کے لیے وزیراعظم کی سربراہی میں این سی سی کے اجلاس میں تجاویز پیش کردی جائیں گی۔

تبصرے (0) بند ہیں