• KHI: Sunny 33.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 33.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 32.1°C
  • KHI: Sunny 33.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 33.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 32.1°C
Live Covid 2019

بھارت کے سابق کرکٹر اور ریاستی وزیر چیتن چوہان کورونا کے باعث ہلاک

شائع August 16, 2020 اپ ڈیٹ August 16, 2020 07:13pm

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر اور یوپی کے وزیر کورونا وائرس سے متاثر ہوکر انتقال کرگئے۔

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سنیل گواسکر کے ساتھ اوپننگ کرنے والے مشہور بلے باز چیتن چوہان 73 برس کی عمر میں چل بسے۔

چیتن چوہان کا کورونا ٹیسٹ گزشتہ ماہ مثبت آیا تھا اور گڑگاؤں کے ایک ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے لیکن ان کی حالت خراب ہوتی گئی اور جسم کے کئی اعضا نے کام کرنا چھوڑ دیا۔

بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد میں چیتن چوہان سب سے زیادہ مشہور شخصیت ہیں۔

—فوٹو:اے ایف پی
—فوٹو:اے ایف پی

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026