• KHI: Fajr 5:22am Sunrise 6:39am
  • LHR: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am
  • ISB: Fajr 5:03am Sunrise 6:27am
  • KHI: Fajr 5:22am Sunrise 6:39am
  • LHR: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am
  • ISB: Fajr 5:03am Sunrise 6:27am

کوئٹہ میں پہلے موبائل پولیس اسٹیشن کا آغاز

شائع August 23, 2020
موبائل پولیس اسٹیشن کا منصوبہ آزمائشی بنیادوں پر کام کرے گا—فوٹو: ٹوئٹر
موبائل پولیس اسٹیشن کا منصوبہ آزمائشی بنیادوں پر کام کرے گا—فوٹو: ٹوئٹر

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پاکستان کے پہلے موبائل پولیس اسٹیشن کو متعارف کروادیا جو آزمائشی بنیادوں پر اپنا آپریشنز شروع کرے گا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال خان الیانی نے ایک ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ موبائل پولیس اسٹیشن منصوبے کو آزمائشی بنیادوں پر صوبے میں شروع کیا گیا۔

مزید پڑھیں: جنوبی وزیرستان: وانا میں پہلا پولیس اسٹیشن قائم

انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ اور دیگر ضروری سہولیات پولیس اسٹیشن کو فراہم کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ 'موبائل پولیس اسٹیشن منصوبے کا بنیادی مقصد عوام کی عام شکایات کو فوری بنیادوں پر درج کرنا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ شہری موبائل پولیس اسٹیشن سے فائدہ اٹھا سکیں گے، مزید یہ کہ یہ سروس پولیس ریکارڈ کا تحفظ کرنے اور پولیس اسٹیشن ریکارڈ منیجمنٹ سسٹم کے لیے قابل محفوظ رسائی فراہم کرنے میں مدد کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اتحاد چھوڑنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان

خیال رہے کہ ملک بھر میں محکمہ پولیس کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے اور عوام کو شکایات کے اندراج میں آسانی فراہم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ برس جون میں قبائلی علاقوں کے خیبرپختونخوا میں ضم ہونے کے بعد جنوبی وزیرستان میں ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پولیس اسٹیشن قائم کیا گیا تھا۔

جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں وانا فورٹ کو تبدیل کرکے علاقے میں پہلی مرتبہ پولیس اسٹیشن قائم کیا گیا اور اس بارے میں پولیس حکام کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ قائم ہونے والے پولیس اسٹیشن میں باقاعدہ طور پر پولیسنگ کا عمل شروع ہوچکا ہے جبکہ اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) سمیت دیگر عملہ بھی تعینات کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 31 اکتوبر 2024
کارٹون : 30 اکتوبر 2024