• KHI: Asr 4:33pm Maghrib 6:11pm
  • LHR: Asr 3:58pm Maghrib 5:37pm
  • ISB: Asr 4:02pm Maghrib 5:41pm
  • KHI: Asr 4:33pm Maghrib 6:11pm
  • LHR: Asr 3:58pm Maghrib 5:37pm
  • ISB: Asr 4:02pm Maghrib 5:41pm

سام سنگ ایک 'سستا' فلیگ شپ فون آئندہ ہفتے پیش کرنے کے لیے تیار

شائع September 14, 2020
— فوٹو بشکریہ سام سنگ
— فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران گلیکسی نوٹ 20 اور نوٹ 20 الٹرا، گلیکسی زی فولڈ 2، گلیکسی زی فلپ 5 جی، گلیکسی واچ 3، ٹیبلیٹس اور دیگر فونز متعارف کرائے۔

مگر جنوبی کورین کمپنی کے ایونٹس کا سلسلہ ابھی تک ختم نہیں ہوا اور اس کی جانب سے 23 ستمبر کو ایک اور ورچوئل ایونٹ کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس ایونٹ کو گلیکسی ان پیکڈ فار ایوری فین کا نام دیا گیا ہے اور نام سے ہی اشارہ دیا گیا ہے کہ کمپنی کی جانب سے گلیکسی ایس 20 فین ایڈیشن سستا فلیگ شپ فون پیش کیا جائے گا۔

اس فون کے بارے میں لیکس کئی ہفتوں سے سامنے آرہی ہیں اور حال ہی میں بتایا گیا تھا کہ اس میں ایس 20 کے بیشتر ہارڈویئر فیچرز جیسے 120 ہرٹز ڈسپلے ریفریش ریٹ اور اسنیپ ڈراگون 865 پراسیسر دیئے جائیں گے۔

یہ فون ایسا ہوسکتا ہے، فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا
یہ فون ایسا ہوسکتا ہے، فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا

تاہم ڈسپلے ریزولوشن کمرور ہوگا تاکہ اس فین ایڈیشن کی قیمت فلیگ شپ فون سے کم رکھی جاسکے۔

اس فون میں 6.5 انچ کا امولیڈ ڈسپلے دیا جائے گا اور یہ فلیٹ ڈسپلے ہوگا۔

اس فون کے 5 جی اور 4 جی ورژنز دستیاب ہوں گے جبکہ یہ 6 مختلف رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

ایسا خیال کیا جارہا ہے کہ ڈیوائس میں 4500 ایم اے ایچ بیٹری 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی جائے گی۔

فون کی قیمت واحد ایسی تفصیل ہے جو فی الحال لیکس سے محفوظ ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ سال کمپنی نے ایس 10 لائٹ متعارف کرایا تھا مگر اس بار فین ایڈیشن پیش کیا جارہا ہے جس سے بظاہر یہ تاثر ملتا ہے کہ یہ فون ایس 20 جتنا ہی طاقتور ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 9 اکتوبر 2024
کارٹون : 8 اکتوبر 2024