• KHI: Asr 4:08pm Maghrib 5:44pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:08pm Maghrib 5:44pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 5:00pm

مائیکرو سافٹ کی نئی سرفیس ڈیوائسز پیش

شائع October 1, 2020
— فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ
— فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ

مائیکرو سافٹ نے اپنا سب سے سستا لیپ ٹاپ سرفیس گو متعارف کرادیا ہے جو طالبعلموں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کمپنی کی جانب سے سرفیس پرو ایکس فلیگ شپ ٹیبلیٹ بھی پیش کیا گیا ہے۔

یہ دونوں ڈیوائسز ایک آن لائن ایونٹ کے دوران متعارف کرائی گئی اور یہ سب سے پہلے امریکا میں فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی۔

سرفیس لیپ ٹاپ گو

ہلکے وزن کے اس لیپ ٹاپ میں لاگ ان کے لیے ایک فنگرپرنٹ سنسر دیا گیا ہے۔

12.4 انچ کی پسکل سنس ٹچ اسکرین میں 10 جنریشن انٹیل کور آئی 5 پراسیسر دیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس کی بیٹری لائف 13 گھنٹے کی ہے جبکہ 16 جی بی ریم اور 236 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

سرفیس لیپ ٹاپ گو میں یو ایس بی ٹائپ اے پورٹ، یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ، ہیڈفون جیک اور سرفیس کنکٹر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ 720 پی ویب کیم، اومنی سونک اسپیکرز اور وائی فائی 6 سپورٹ جیسے فیچرز بھی اس کا حصہ ہیں۔

اس کی قیمت 549 ڈالرز (لگ بھگ 91 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے اور سب سے پہلے امریکا میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

سرفیس پرو ایکس

اس ٹیبلیٹ کا ڈیزائن سابقہ پرو ماڈل سے ملتا جلتا ہے تاہم اصل اپ ڈیٹ اس کے اندر ہوئی ہے۔

اس بار سرفیس پرو ایکس میں مائیکرو سافٹ کا نیا ایس کیو 2 پراسیسر دیا گیا ہے جو کہ کوالکوم کے ساتھ مل کر تیار کیا گیا ہے۔

مائیکرو سافٹ کے مطابق ایس کیو 2 کمپنی کا سب سے تیز پراسیسر ہے جو پہلے سے زیادہ طاقتور پرفارمنس کے ساتھ بیٹری لائف بڑھاتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے ونڈوز آن اے آر ایم کو بھی بہتر کیا گیا ہے۔

اس ڈیوائس میں 13 انچ پکسل سنس اسکرین دی گئی ہے جس کے ساتھ 16 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

اس ڈیوائس کی بیٹری لائف 15 گھنٹے کی ہے جبکہ ڈوئل فار فیلڈ مائیکرو فونز، 2 واٹ اسٹیریو اسپیکرز اور وائی فائی سپورٹ دیگر نمایاں فیچرز ہیں۔

اس ٹیبلیٹ کو بھی سب سے پہلے امریکا میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کی قیمت 15 سو ڈالرز (2 لاکھ 48 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 10 دسمبر 2024
کارٹون : 9 دسمبر 2024