پاک فضائیہ کا 'ماہین و شاہی' کے ذریعے علامہ اقبال کو خراجِ عقیدت

اپ ڈیٹ 09 نومبر 2020
یومِ اقبال کے موقع پر یہ نغمہ پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات کی جانب سے جاری کیا گیا ہے—اسکرین شاٹ
یومِ اقبال کے موقع پر یہ نغمہ پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات کی جانب سے جاری کیا گیا ہے—اسکرین شاٹ

شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کا 143واں یوم پیدائش آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔

علامہ اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں شیخ نور محمد کے گھر پیدا ہوئے، ماں باپ نے نام محمد اقبال رکھا تھا۔

حکیم الامت علامہ اقبال کے یومِ پیدائش کی مناسبت سے پاک فضائیہ نے نیا نغمہ شاہین و ماہی جاری کیا ہے اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

مزید پڑھیں: علامہ اقبال کی تعلیمات کامیاب معاشرے کے لئے جامع حکمت عملی قرار

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق یومِ اقبال کے موقع پر یہ نغمہ پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق اس نغمے کے ذریعے نہ صرف شاعرِ مشرق کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے بلکہ اسی کے ذریعے فضائی سرحدوں کے پاسبانوں سے متعلق علامہ اقبال کے ویژن کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

یہ نغمہ معروف گلوکارہ زیب بنگش نے گایا ہے اور اس کی موسیقی سرمد غفور نے ترتیب دی ہے۔

علامہ اقبال نے ابتدائی تعلیم سیالکوٹ میں ہی حاصل کی اور مشن ہائی اسکول سے میٹرک اور مرے کالج سیالکوٹ سے ایف اے کا امتحان پاس کیا۔

شعر و شاعری کا شوق بھی آپ کو یہیں پیدا ہوا اور اس شوق کو فروغ دینے میں آپ کے ابتدائی استاد مولوی میر حسن کا بڑا دخل تھا۔

سنہ 1930 میں آپ کا الہٰ آباد کا مشہور صدارتی خطبہ تاریخی حیثیت رکھتا ہے، اس خطبے میں آپ نے پاکستان کا تصور پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: شاعر مشرق کا یوم ولادت: ‘ملکی مسائل کا حل اقبال کا پیغام‘

آپ کت پیش کردہ تصور اور قائد اعظم کی ان تھک کوششوں سے ملک آزاد ہوگیا اور پاکستان معرضِ وجود میں آیا۔

—فائل فوٹو:اسکرین شاٹ
—فائل فوٹو:اسکرین شاٹ

لیکن پاکستان کی آزادی سے پہلے ہی 21 اپریل 1938 کو علامہ انتقال کر گئے تھے تاہم ایک عظیم شاعر اور مفکر کے طور پر قوم ہمیشہ ان کی احسان مند رہے گی۔

جنہوں نے پاکستان کا تصور پیش کرکے برصغیر کے مسلمانوں میں جینے کی ایک نئی آس پیدا کی۔

شاعر مشرق علامہ اقبال حساس دل و دماغ کے مالک تھے آپ کی شاعری زندہ شاعری ہے جو ہمیشہ مسلمانوں کے لیے مشعل راہ بنی رہے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں