ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں تیزی دیکھی جارہی، وائرس سے مختلف سیاستدان اور وزرا بھی متاثر ہوچکے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ اور مسلم لیگ (ن) کے کیپٹن (ر) محمد صفدر کورونا وائرس کا تازہ شکار بنے۔

قمر زمان کائرہ انتخابی مہم میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ گلگت بلتستان میں موجود تھے اور کئی مواقعوں پر انہوں نے بلاول بھٹو کی گاڑی بھی چلائی۔

ادھر کیپٹن (ر) صفدر بھی انتخابی مہم کے سلسلے میں مریم نواز کے ہمراہ گلگت بلتستان میں موجود تھے اور 2 روز قبل اسلام آباد واپس آئے تھے جہاں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر کل رات کو لاہور پہنچے تھے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کورونا وائرس کا ایک ٹیسٹ گلگت بلتستان اور دوسرا اسلام آباد میں کروایا اور دونوں ٹیسٹس کے نتائج مثبت آئے وائرس کی تشخیص کے بعد وہ انتخابی مہم چھوڑ کر واپس آگئے اور خود کو قرنطینہ کرلیا۔

مزید تفصیلات یہاں پڑھیں۔

تبصرے (0) بند ہیں