بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تیاریاں شروع

اپ ڈیٹ 15 نومبر 2020
بختاور بھٹو بینظیر بھٹو اور آصف زرداری کی بڑی صاحبزادی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
بختاور بھٹو بینظیر بھٹو اور آصف زرداری کی بڑی صاحبزادی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔

آصف علی زرداری نے اپنی بیٹی کی منگنی طے ہوجانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بختاور کی منگنی کی تقریب رواں ماہ 27 نومبر کو بلاول ہاؤس میں منعقد کی جائے گی۔

سابق صدر نے بیٹی کے رشتہ طے ہوجانے پر شکرانے ادا کرتے ہوئے مختصر پیغام میں بتایا کہ ان کی صاحبزادی کی منگنی محمود چوہدری سے طے ہوئی ہے۔

بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تصدیق ہوجانے کے بعد بلاول ہاؤس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی دہائیوں بعد بھٹو زرداری خاندان میں اہم تقریب ہونے جا رہی ہے، اس لیے تمام انتظامات پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بختاور بھٹو زرداری کی 170 میٹر کی بلندی پر اڑان

بلال ہاؤس ترجمان کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بڑی بہن کی منگنی صنعت کار و کاروباری شخص محمد یونس چوہدری کے صاحبزادے سے ہوگی۔

بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کا دعوت نامہ بھی سامنے آگیا—فوٹو: نادر گرامانی
بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کا دعوت نامہ بھی سامنے آگیا—فوٹو: نادر گرامانی

دوسری جانب بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب منعقد کیے جانے کا دعوت نامہ بھی سامنا آ چکا ہے، جس میں تقریب کی تاریخ 27 نومبر بروز جمعہ شام 4 بجے درج ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب میں کون کون سی شخصیات شامل ہوں گی، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں خاندانوں کے افراد سمیت اہم سیاسی و کاروباری شخصیات بھی تقریب میں شامل ہوں گی۔

کورونا کی وبا کے باعث خیال کیا جا رہا ہے کہ تقریب میں محدود مہمانوں کو بلایا جائے گا اور سماجی فاصلوں کا بھی خیال رکھا جائے گا۔

بلاول ہاؤس ذرائع کے مطابق تقریب میں شرکت کے لیے آنے والے مہمانوں کو پہلے اپنا کورونا ٹیسٹ کروانا پڑے گا اور ان ہی افراد کو تقریب میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے گی جن کا ٹیسٹ منفی آیا ہوگا۔

مزید پڑھیں: ‘ریپ’ کے بڑھتے واقعات کو روکنے کی تجویز دینے پر بختاور کو تنقید کا سامنا

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ بختاور بھٹو زرداری کے والد آصف علی زرداری بھی تقریب میں شامل ہوسکیں گے یا نہیں، کیوں کہ وہ اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہیں، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی بڑی صاحبزادی کی زندگی کی اہم تقریب میں شرکت کریں گے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی ہیں، تاہم وہ بلاول بھٹو زرداری سے کم عمر ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے ہاں پہلے بچے بلاول بھٹو زرداری کی پیدائش 1988 میں ہوئی تھی، جب کہ بختاور بھٹو زرداری کی پیدائش جنوری 1990 میں ہوئی تھی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

بختاور بھٹو زرداری کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز خاتون کے ہاں پیدا ہوئی تھیں، ان کی پیدائش پر اس وقت بینظیر بھٹو نے وزارت عظمیٰ سے چھٹیاں لی تھیں۔

آصف علی زرداری اور بینظیر بھٹو کے ہاں تیسرے بچے آصفہ بھٹو زرداری کی پیدائش فروری 1993 میں ہوئی تھی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

Khan Nov 14, 2020 07:45pm
best wishes for BBZ...
MONIER Nov 15, 2020 07:49am
Zardari has lot of contacts in USA where he has invested lot of money. This was a natural fit for his future plan.