زارا شیخ کا 'رقصِ بسمل' سے ڈراما انڈسٹری میں ڈیبیو

اپ ڈیٹ 23 نومبر 2020
یہ ڈراما کب نشر ہوگا اس حوالے سے کوئی بیان سامنےنہیں آیا
— فوٹو: فیس بک
یہ ڈراما کب نشر ہوگا اس حوالے سے کوئی بیان سامنےنہیں آیا — فوٹو: فیس بک

پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا شیخ نے بڑی اسکرین پر اداکاری کے بعد اب ڈراما انڈسٹری میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔

اداکارہ زارا شیخ، ڈائریکٹر وجاہت رؤف کے ڈرامے 'رقصِ بسمل' سے ٹی وی اسکرین پر ڈیبیو کر رہی ہیں، جو جلد نشر ہوگا۔

رقصِ بسمل نہ صرف زارا شیخ کا پہلا ڈراما ہے بلکہ 5 سال کے وقفے کے بعد ہدایت کار وجاہت رؤف کا بھی پہلا ٹی وی پروجیکٹ ہے۔

مزید پڑھیں: ڈانس نمبر سے زارا شیخ کی واپسی

اداکارہ زارا شیخ نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈرامے کی شوٹنگ کے پہلے روز کی تصویر شیئر کی تھی۔

انسٹاگرام پر جاری تصویر میں زارا شیخ اور پروڈیوسر شازیہ وجاہت کو ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

پوسٹ کے کیپشن میں زارا شیخ نے لکھا کہ پروڈیوسر شازیہ وجاہت کے ساتھ ہم ٹی وی کے ڈرامے 'رقصِ بسمل' کے شوٹ کا پہلا دن۔

اسی پوسٹ میں انہوں نے ڈرامے کے ہدایت کار اور ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

تاہم وہ اپنے پہلے ڈرامے میں کیسا کردار ادا کرنے جارہی ہیں اس حوالے سے زارا شیخ نے اپنی پوسٹ میں کچھ نہیں بتایا۔

یاد رہے کہ ڈراما انڈسٹری میں ڈیبیو سے قبل زارا شیخ گزشتہ برس اداکاری سے طویل وقفے کے بعد رومانوی کامیڈی فلم ’ہیر مان جا‘ میں جلوہ گر ہوئی تھیں۔

دوسری جانب اداکار وجاہت رؤف نے سوشل میڈیا پر اسی ڈرامے کے پوسٹر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 5 برس بعد ڈرامے کی ہدایت دے رہے ہیں جو جلد نجی چینل 'ہم ٹی وی' پر نشر کیا جائے گا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

'رقص بسمل' ڈرامے کی کہانی پاکستان کے معروف مصنف ہاشم ندیم نے لکھی ہے جس میں اداکار عمران اشرف اور سارہ خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

ڈرامے میں دونوں مرکزی اداکاروں کی پہلی جھلک بھی جاری کی جاچکی ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تاہم یہ ڈراما کب نشر ہوگا، اس حوالے سے ہدایت کار وجاہت رؤف کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں