• KHI: Zuhr 12:24pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:55am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 12:00pm Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:24pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:55am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 12:00pm Asr 3:22pm

اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر ممتاز فلم 'ابھی' میں ساتھ نظر آئیں گے

شائع November 25, 2020
رومانوی تھرلر فلم کی شوٹنگ کشمیر کے خوبصورت مقامات پر جاری ہے—فوٹو:انسٹاگرام
رومانوی تھرلر فلم کی شوٹنگ کشمیر کے خوبصورت مقامات پر جاری ہے—فوٹو:انسٹاگرام

فلم جوانی پھر نہیں آنی ٹو میں اپنی اداکاری کا جادو دکھانے کے بعد اب پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان، گلوکار و اداکار گوہر ممتاز کے ساتھ فلم 'ابھی' میں نظر آئیں گی۔

فلم کی کاسٹ میں اداکار سلیم شیخ، عثمان پیرزادہ، محمود اسلم، احتشام الدین، یاسرہ رضوی، حنا بیات اور آصف رضا میر شامل ہیں۔

'ابھی' نامی رومانوی تھرلر فلم کی شوٹنگ کشمیر کے خوبصورت مقامات پر جاری ہے اور اس کی کہانی قوم پرستی (nationalism) کے گرد گھومتی ہے۔

مزید پڑھیں: گوہر ممتاز بھی فلم میں ڈیبیو کیلئے تیار

'ابھی' کی ہدایت اسد ملک دے رہے ہیں اور یہ فلم برطانیہ کی ایک بین الاقوامی ڈینئل جونز پروڈکشن کے بینر تلے بنائی جارہی ہے جو پاکستان میں اپنے پہلے وینچر کے لیے تیار ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

فلم کی کہانی گوہر ممتاز نے شعیب ربانی کے ساتھ خود لکھی ہے۔

'ابھی' فلم کے ٹائٹل ٹریک میں عالمی شہرت یافتہ قوال استاد راحت علی فتح خان اور گلوکارہ آئمہ بیگ اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کبریٰ خان کے اندر چھپا یہ ٹیلنٹ بھی دنیا کے سامنے آگیا

تاہم اب تک فلم کی ریلیز سے متعلق کسی تاریخ کا اعلان کیا گیا لیکن آئندہ سال 'ابھی' کے ریلیز ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کبریٰ خان اس سے قبل بھی مختلف فلموں میں اداکاری کرتی رہی ہیں، 2013 میں وہ فلم 'نامعلوم افراد' اور 2018 میں وہ 'پرواز ہے جنوں' اور 'جوانی پھر نہیں آنی 2' میں جلوہ گر ہوئی تھیں۔

دوسری جانب اداکار و گلوکار گوہر ممتاز بھی فلموں میں اداکاری کرچکے ہیں انہوں نے 2016 میں فلم 'لاہور سے آگے' سے بڑی اسکرین پر ڈیبیو کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 8 دسمبر 2024
کارٹون : 7 دسمبر 2024