Live Covid 2019

یو پی ایس کا ویکسینز کے لیے خشک برف اور فریزر کی تیار کا اعلان

شائع November 25, 2020 اپ ڈیٹ November 25, 2020 08:36pm

عالمی شپنگ کمپنی یو پی ایس نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکا میں خشک برف (ڈرائی آئس) کی تیاری شروع کررہی ہے جبکہ الٹرا کولڈ فریزر کو بھی تقسیم کیا جائے گا، تاکہ کووڈ 19 کی ویکسینز کی سپلائی کے لیے تیار ہوسکے۔

دسمبر میں فائزر۔بائیو این ٹیک ویکسین کے 64 لاکھ ڈوز امریکا میں تقسیم کیے جانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جس کا انحصار ایمرجنسی استعمال کی منظوری پر ہے۔

اس ویکسین کو منفی 70 ڈگری سینٹی گریڈ پر محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے اور اسی مقصد کے لیے یو پی ایس کی جانب سے خشک برف کے ساتھ ایسے خاص ڈبے تیار کیے جارہے ہیں جو اندر موجود ویکسین کو 15 دن تک ٹھنڈا رکھ سکیں گے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مراکز میں ایسے آلات کا اضافہ کررہی ہے جو ویکسین کو محفوظ کرنے کے لیے ایک گھنٹے میں 12 سو پونڈ خشک برف تیار کرسکیں گے، جن کو 24 گھنٹوں میں امریکا اور کینیڈا کے ہسپتالوں میں تقسیم کیا جاسکے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026