• KHI: Sunny 33.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 32.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.8°C
  • KHI: Sunny 33.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 32.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.8°C

بگ بیش لیگ: عماد وسیم نے میلبورن رینیگیڈ سے معاہدہ کرلیا

شائع December 4, 2020 اپ ڈیٹ December 4, 2020 12:58am
عماد وسیم آسٹریلیا پہنچ کر قرنطینہ کے بغیر کھیل کا آغاز کریں گے — فائل فوٹو / رائٹرز
عماد وسیم آسٹریلیا پہنچ کر قرنطینہ کے بغیر کھیل کا آغاز کریں گے — فائل فوٹو / رائٹرز

آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی بِگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے دوسرے حصے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے میلبورن رینیگیڈ سے معاہدہ کر لیا۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق عماد وسیم پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز مکمل ہونے کے بعد 26 دسمبر کو میلبورن رینیگیڈ کو جوائن کریں گے۔

31 سالہ آل راؤنڈر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان سفر کے باعث چھوٹ کی وجہ سے آسٹریلیا پہنچ کر قرنطینہ کے بغیر کھیل کا آغاز کریں گے۔

میلبورن رینیگیڈ کے کوچ مائیکل کِلنگر نے کہا کہ 'عماد ٹی ٹوئنٹی کے دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، جو اپنی باؤلنگ سے میچ پر اثر ڈالنے اور بلے بازی سے اننگز کے خاتمے کی صلاحیت رکھتے ہیں'۔

یہ بھی پڑھیں: بابر کے بعد شاہین اور عماد کا بھی ٹی20 بلاسٹ میں معاہدہ

میلبورن رینیگیڈ میں عماد وسیم کے علاوہ غیر ملکی کھلاڑیوں میں جنوبی افریقہ کے رائلی روسوو اور عمران طاہر جبکہ افغانستان کے محمد نبی اور نور احمد بھی شامل ہیں۔

بگ بیش میں رواں سال ایک میچ میں تین غیر ملکی کھلاڑیوں کو کھلانے کی اجازت دی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026