• KHI: Fajr 5:46am Sunrise 7:07am
  • LHR: Fajr 5:26am Sunrise 6:53am
  • ISB: Fajr 5:34am Sunrise 7:03am
  • KHI: Fajr 5:46am Sunrise 7:07am
  • LHR: Fajr 5:26am Sunrise 6:53am
  • ISB: Fajr 5:34am Sunrise 7:03am

برآمدات 7.67 فیصد بڑھ کر 2 ارب 16 کروڑ ڈالر سے زائد

شائع December 5, 2020
برآمدات میں مسلسل تیسرے مہینے اضافہ دیکھا گیا—فائل فوٹو: رائٹرز
برآمدات میں مسلسل تیسرے مہینے اضافہ دیکھا گیا—فائل فوٹو: رائٹرز

اسلام آباد: پاکستان میں ماہ نومبر میں مسلسل تیسرے مہینے برآمدات میں اضافہ دیکھا گیا اور یہ گزشتہ ماہ کی 2 ارب ڈالر س زائد سے 7.67 فیصد بڑھ کر 2 ارب 16 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ اعداد و شمار پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کیے گئے۔

برآمدات میں اضافہ بنیادی طور پر ٹیکسٹائل اور نان ٹیسکٹائل سامان کی دو ہندسوں میں ترقی کے باعث دیکھنے میں آیا۔

مزید پڑھیں: اکتوبر میں برآمدات 2.1 فیصد بڑھ کر 2 ارب 6 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں

علاوہ ازیں زیرجائزہ مہینے کے دوران درآمدات بھی 7 فیصد بڑھ گئیں جو تجارتی خسارہ میں معمولی اضافے کا باعث بنیں۔

اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ نومبر 2019 کے مطابق میں ہوم ٹیکسٹائل (20 فیصد)، دواسازی کی مصنوعات (20 فیصد)، چاول (14 فیصد)، جراحی کا سامان (11 فیصد)، جرابیں اور موزے (41 فیصد)، جرسیز اور پل اوور (21 فیصد)، خواتین کے کپڑے (11 فیصد)، مردوں کے کپڑوں میں (4.3 فیصد) کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔

جولائی سے نومبر کے دوران برآمدات گزشتہ سال کے انہیں مہینوں کے 9 ارب 53 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 2.11 فیصد کے معمولی اضافے کے بعد 9 ارب 73 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہیں۔

رواں مالی سال کے آغاز میں برآمدات میں ایک مثبت رجحان دیکھنے میں آی اتھا لیکن اگست میں اس میں 19 فیصد کمی دیکھی گئی تھی تاہم ستمبر، اکتوبر اور نومبر میں اس میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

ادھر ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کے لیے وزارت تجارت نے ڈرا بیک آف لوکل ٹیکس اینڈ لیویز (ڈی ایل ٹی ایل) اسکیم کے تھت 1 ارب 78 کروڑ روپے جاری کردیے گئے۔

اس حوالے سے وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ یہ ہمارے برآمدات کا لیکویڈٹی معاملات کا حل کریں گے اور برآمدات کو بڑھانے میں مدد دیں گے‘۔

خیال رہے کہ مالی سال 2020 میں برآمدات 6.83 فیصد یا ایک ارب 57 کروڑ ڈالر گر کر 21 ارب 40 کروڑ ڈال رہی تھیں جو اسے پہلے سال 22 ارب 97 ارب ڈالر تھی۔

اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ مئی سے بین الاقوامی خریداروں کی جانب سے برآمدی آرڈرز خاص طور پر ٹیکسٹائل اور کپڑوں کے شعبے میں واضح بہتری نظر آئی۔

یہ بھی پڑھیں: ستمبر میں ملکی برآمدات 6 فیصد بڑھ گئیں

دوسری جانب نومبر میں درآمدات بھی گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 3 ارب 92 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 7.77 فیصد بڑھ کر 4 ارب 22 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں۔

مالی سال 20 کے 5 ماہ کے دوران مجموعی درآمدای بل گزشتہ سال کے انہیں مہینوں کے 19 ارب 17 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سے 1.29 فیصد بڑھ کر 19 ارب 42 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہوگیا۔

علاوہ ازیں ملک کا تجارتی خسارہ بھی نومبر میں 7.88 فیصد بڑھ گیا جس کی بنیادی وجہ درآمدات میں اضافہ تھا، یعنی تجارتی فرق گزشتہ سال کے اسی مہینے کے ایک ارب 91 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 2 ارب 6 کروڑ 80 لاکھ ڈالر پر موجود رہا۔

کارٹون

کارٹون : 12 دسمبر 2024
کارٹون : 11 دسمبر 2024