پاکستان میں 'اردو فلکس' آئندہ سال جنوری میں لانچ ہونے کا امکان

14 دسمبر 2020

ای میل

اس او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر دنیا بھر میں اردو زبان میں اصل اور خصوصی مواد پیش کیا جائے گا— فائل فوٹو: فیس بک
اس او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر دنیا بھر میں اردو زبان میں اصل اور خصوصی مواد پیش کیا جائے گا— فائل فوٹو: فیس بک

اکتوبر میں وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے عندیہ دیا تھا کہ حکومت جلد ہی اسٹریمنگ ویب سائٹ 'نیٹ فلیکس' کے ٹکر کی ویب سائٹ متعارف کرائے گی۔

فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اسٹریمنگ ویب سائٹ کا کافی کام مکمل کرلیا ہے اور وزارت نے پاکستان الیکٹرنک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے مواد آن ایئر کرنے سے متعلق ہدایات تیار کرنے کو کہا ہے۔

حکومت کی جانب سے تو اسٹریمنگ ویب سائٹ متعارف کرائے جانے سے متعلق کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی لیکن ایک نجی ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم نے جلد اسٹریمنگ ویب سائٹ متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں: حکومت سے قبل نجی ادارہ اسٹریمنگ سائٹ 'اردو فلکس' متعارف کرانے کو تیار

پرو پاکستانی نے اپنی رپورٹ میں ایک اور ویب سائٹ کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ ای میکس میڈیا گروپ کے بانی فرحان گوہر نے تصدیق کی کہ ان کا گروپ جلد ہی اسٹریمنگ ویب سائٹ متعارف کرائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ڈیجیٹل میڈیا گروپ، جو پہلے ہی اسٹریمنگ ویب سائٹ چلا رہا ہے، وہ نیٹ فلیکس طرز کی ویب سائٹ 'اردو فلکس' متعارف کرائے گا، جس میں خالصتا اردو ڈرامے، فلمیں، دستاویزی فلمیں، کامیڈی اور ریئلٹی شوز سمیت ترکی کے اردو زبان میں ترجمہ کیے گئے ڈرامے نشر کیے جائیں گے۔

حال ہی میں اردو فلکس کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ای میکس میڈیا آئندہ سال جنوری میں اردو سروس لانچ کردے گا۔

پوسٹ میں کہا گیا کہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم کردہ ڈیجیٹل نیٹ ورک ای میکس میڈیا نے پاکستان میں پہلے اردو او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے اعلان کے ساتھ آن-ڈیمانڈ اسٹریمنگ سیگمنٹ کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

مزید کہا گیا کہ اس او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر دنیا بھر میں اردو زبان میں اصل اور خصوصی مواد پیش کیا جائے گا۔

پوسٹ میں کہا گیا کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم جنوری 2021 کے وسط میں باضابطہ طور پر لانچ ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیٹ فلیکس کا پاکستانی ورژن لانچ کرنے کے لیے تیار ہیں، فواد چوہدری

علاوہ ازیں اردو فلکس کی ویب سائٹ بھی متعارف کرادی گئی ہے جس کے مطابق اردو فلکس کے صارفین کو اوریجنل اردو سیریز، فلمز، ویب سیریز، ڈراما سیریز اور اردو میں ڈَب کیے گیے ترک ڈراموں تک رسائی حاصل ہوگی۔

ای میکس میڈیا کے مذکورہ اعلان اور اردو فلکس آفیشل کے انسٹاگرام کا اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو بظاہر اندازہ ہوتا ہے کہ پہلے اردو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر فراہم کی جانے والی اوریجنل ویب سیریز کی تیاری کا عمل بھی جاری ہے۔

گزشتہ دنوں اردو فلکس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ علیزے شاہ کی ایک تصویر جاری کی گئی تھی جس میں وہ کسی کردار کے لیے شوٹ کروارہی ہیں اور اس کے ساتھ ہی پوسٹ میں ویب سیریز کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا گیا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

بعدازاں ایک اورپوسٹ میں اداکارہ مشال خان کی تصویر شیئر کی گئی تھی اور بتایا گیا تھا کہ انہوں نے ای میکس میڈیاکے دفتر کا دورہ کیا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

جس کے بعد ایک اور پوسٹ میں اداکارہ مشال خان کی تصویر کے ساتھ یہ بتایا گیا تھا کہ وہ جلد اردو فلکس پر علینہ علی کے کردار میں دکھائی دیں گے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

دوسری جانب مشال خان نے بھی یہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اردو فلکس کی متوقع ویب سیریز میں اداکاری کی تصدیق کی تھی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

خیال رہے کہ ایسی ویب سائٹس پر صارف اس وقت ہی کوئی ڈراما یا فلم دیکھ سکتا ہے جب وہ اس ویب سائٹ کی پیسوں کے عوض سبسکرپشن کرواتا ہے۔

مزید پڑھیں: نیٹ فلیکس کے ’پاکستانی ورژن’ پر شوبز شخصیات کا ردعمل

صارف کو ماہانہ فیس ادا کرنی پڑتی ہے، جس کے عوض مذکورہ ویب سائٹ صارف کو فلموں، ڈراموں اور شوز دیکھنے تک رسائی دیتی ہے۔

عام طور پر ایسی ویب سائٹس کی ماہانہ فیس پاکستانی ایک ہزار روپے سے 1500 تک ہوتی ہے، تاہم حالیہ کچھ عرصے میں ٹی وی اور سینما کے مقابلے اسٹریمنگ ویب سائٹس کے رجحان میں اضافے کے باعث ان کی فیس میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ 'اردو فلکس' کی ماہانہ فیس کتنی ہوگی، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ اس کی ماہانہ فیس 750 سے لے کر 1200 تک ہوسکتی ہے۔