شوبز شخصیات کی مداحوں کو کرسمس کی مبارک باد

اپ ڈیٹ 25 دسمبر 2020
شوبز شخصیا نے نہ صرف مسیحی برداری بلکہ عام مداحوں کو بھی کرسمس کی مبارک باد دی—فوٹو: انسٹاگرام
شوبز شخصیا نے نہ صرف مسیحی برداری بلکہ عام مداحوں کو بھی کرسمس کی مبارک باد دی—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری ہر سال 25 دسمبر کو کرسمس کا دن مناتی ہے اور اس دن کو دنیا بھر میں دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد بھی جوشی سے مناتے ہیں۔

کرسمس کے موقع پر جہاں پاکستانی سیاستدانوں اور سماجی شخصیات نے مسیحی برداری کو کرسمس کی مبارک باد پیش کیں، وہیں شوبز شخصیات نے بھی انہیں مبارک پیش کی۔

اداکارہ ماورا حسین نے انسٹاگرام پر کرسمس ٹری اور کیک کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں اور مسیحی برادری کو مبارک باد پیش کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکار عدنان صدیقی نے بھی اپنی ٹوئٹ میں کرسمس اسٹار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے سب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار نے بھی خوبصورت لباس اور کھانے کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو کرسمس کی مبارک باد پیش کی۔

صحفیہ جبار کی ڈریس کو کافی سراہا گیا اور مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ صاحبہ نے بھی مداحوں کو کرسمس کی مبارک باد دی اور انہوں نے اپنے صاحبہ سیلون کے مسیحی ملازمین کے ساتھ مل کر کرسمس کا کیک بھی کاٹا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

سماجی رہنما منیبہ مزاری نے بھی اپنے بچے کے ساتھ کرسمس کی مناسبت سے کھچوائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لوگوں کو مبارک باد پیش کی۔

ساتھ ہی منیبہ مزاری مداحوں کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے حوالے سے بھی مبارک باد پیش کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ حمیمہ ملک نے بھی اپنی مختصر ٹوئٹ کے ذریعے مسیحی افراد کو کرسمس کی مبارک باد پیش کی۔

اداکار بلال اشرف نے بھی اپنی ٹوئٹ میں مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد پیش کی۔

اداکارہ زارا نور عباس نے بھی کرسمس کے موقع پر کرسمس ٹری کے ساتھ اپنی رومانوی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کرسمس کے دن کو سال کا اپنا پسندیدہ وقت بھی قرار دیا اور ساتھ ہی مداحوں کو مبارک باد بھی پیش کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تبصرے (0) بند ہیں