عائزہ خان کے انسٹا فالوورز کی تعداد ایمن خان کے برابر ہوگئی

30 دسمبر 2020
عائزہ خان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد بھی 78 لاکھ ہوگئی  ہے جو ایمن خان کے برابر ہے— فوٹوز: انسٹاگرام
عائزہ خان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد بھی 78 لاکھ ہوگئی ہے جو ایمن خان کے برابر ہے— فوٹوز: انسٹاگرام

رواں برس اپریل میں پاکستان کی نامور اداکارہ رواں برس اپریل میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ بن گئی تھیں۔

بعدازاں اگست میں ان کے فالوورز کی تعداد 70 لاکھ سے زائد ہوگئی تھی اور وہ سب سے زیادہ انسٹا فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئی تھیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

یہی نہیں بلکہ اکتوبر میں ہونے والے ہم سوشل میڈیا ایوارڈز میں اداکارہ ایمن خان کو انسٹاگرام پر پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی سیلیبریٹی کا خصوصی اعزاز دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ماہرہ خان کے بعد ایمن خان انسٹاگرام پر 50 لاکھ فالوؤرز والی اداکارہ

اس وقت اداکارہ کے فالوورز کی تعداد 74 لاکھ تھی جو اب بڑھ کر 78 لاکھ ہوچکی ہے۔

—فوٹو:اسکرین شاٹ
—فوٹو:اسکرین شاٹ

تاہم حال ہی میں پاکستان کی ایک اور نامور اداکارہ عائزہ خان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد بھی 78 لاکھ ہوگئی ہے اور سوشل میڈیا پر پسند کی جانے والی اداکاراؤں میں ایمن خان کے برابر آگئی ہیں۔

خیال رہے کہ ایمن خان اور عائزہ خان دونوں ہی اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فعال رہتی ہیں۔

ایمن خان اپنی شادی کے بعد سے ڈراما انڈسٹری سے کچھ دور ہوگئی ہیں اور 2019 کے بعد ان کا کوئی نیا ڈراما سامنے نہیں آیا۔

—فوٹو:اسکرین شاٹ
—فوٹو:اسکرین شاٹ

دوسری جانب ڈراما 'میرے پاس تم ہو' سے عائزہ خان کی مقبولیت میں کئی گنا اضافہ ہوا اور ان دنوں وہ 'مہرپوش' ڈرامے میں اداکاری کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ پرائیوٹ کیوں کرلیا؟

یہاں یہ بات بھی مدنظر رہے کہ گزشتہ برس عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو اچانک پرائیویٹ کردیا تھا بعدازاں انہوں نے اکاؤنٹ کو پبلک کردیا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اب دونوں اداکاروں کے درمیان سوشل میڈیا فالوونگ کے حوالے سے سخت مقابلے کا سامنا ہے اب مداح منتظر ہیں کہ عائزہ خان اداکارہ ایمن خان کو فین فالوونگ میں پیچھے چھوڑتی ہیں یا ایمن خان اپنی پوزیشن براقرار رکھتی ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں