سالِ نو پر دپیکا پڈوکون نے اچانک اپنی تمام سوشل میڈیا پوسٹس ڈیلیٹ کردیں

اپ ڈیٹ 01 جنوری 2021
دپیکا پڈوکون جو سوشل میڈیا پر کافی فعال رہتی ہیں انہوں نے اچانک اپنی تمام انسٹاگرام اور ٹوئٹر پوسٹس ڈیلیٹ کردیں — فائل فوٹو:انسٹاگرام
دپیکا پڈوکون جو سوشل میڈیا پر کافی فعال رہتی ہیں انہوں نے اچانک اپنی تمام انسٹاگرام اور ٹوئٹر پوسٹس ڈیلیٹ کردیں — فائل فوٹو:انسٹاگرام

سالِ نو 2021 کے موقع پر جب مداح بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکوں کی نیو ایئر پوسٹ کے منتظر تھے تو انہیں معلوم ہوا کہ اداکارہ نے اپنی تمام سوشل میڈیا پوسٹس ڈیلیٹ کردیں۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دپیکا پڈوکون جو سوشل میڈیا پر کافی فعال رہتی ہیں انہوں نے اچانک اپنی تمام انسٹاگرام اور ٹوئٹر پوسٹس ڈیلیٹ کردی۔

ابتدائی طور پر دپیکا پڈوکون کی جانب سے اپنی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی تھی اور صارفین کی جانب سے اندازے لگائے جارہے تھے کہ آخر اداکارہ نے ایسا کیوں کیا؟

مزید پڑھیں: فلم ڈیبیو کے بعد میرے لب و لہجے کا مذاق اڑایا گیا، دپیکا پڈوکون

اکثر مداحوں کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ شاید دپیکا پڈوکون کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہوگئے ہیں۔

—فوٹو:اسکرین شاٹ
—فوٹو:اسکرین شاٹ

بعدازاں دپیکا پڈوکون نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک آڈیو ڈائری کا آغاز کیا اور مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد بھی دی۔

انہوں نے اپنے آڈیو پیغام میں کہا کہ 'میری آڈیو ڈائری میں خوش آمدید، جو میرے خیالات اور احساسات کا ریکارڈ ہے'۔

دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ 'سب کے لیے 2020 غیر یقینی سال تھا لیکن میرے لیے یہ سال تشکر اور موجود رہنے سے متعلق بھی تھا'۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ کا کہنا تھا کہ 2021 میں، میں خود کے لیے اور دوسروں کے لیے اچھی صحت اور ذہنی سکون کی خواہش کرسکتی ہوں، نیا سال مبارک۔

یہ بھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون نئی فلمیں سائن کیوں نہیں کررہی؟

تاہم دپیکا پڈوکون نے اپنے مداحوں کو یہ نہیں بتایا کہ وہ ان کی پرانی پوسٹس دوبارہ دیکھ سکیں گے یا نہیں۔

خیال رہے کہ انسٹاگرام پر دپیکا پڈوکون کے 5 کروڑ 25 لاکھ اور ٹوئٹر پر 2 کروڑ 77 لاکھ فالوورز ہیں۔

وہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ فعال رہتی تھیں اور اپنی ہر فلم کی اینورسری پر وہ سوشل میڈیا پر اس کی مناسبت سے تصاویر بھی پوسٹ کرتی تھیں۔

— فائل فوٹو:انسٹاگرام
— فائل فوٹو:انسٹاگرام

تبصرے (0) بند ہیں